جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 130 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 130

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے۔حضرت منشی عمر الدین صاحب شملوی کا خواب 130 حضرت خلیفۃ المسیح کی وفات سے پہلی رات میں نے دیکھا کہ میں دارالامان میں ہوں اور نماز ادا کرنا چاہتا ہوں، اور میرا رخ سکول سے قادیان کی طرف کو ہے، اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا نماز کے لئے دو جگہ تیاری ہے ایک تو مولا نا محمد علی صاحب کے مکان کی طرف اور ایک اس کے مقابل قادیان میں۔اب میں کہ رہا ہوں کہ نماز کہاں پڑھیں۔دوسرے لوگوں نے کہا۔کہ قادیان میں صاحبزادہ صاحب کے پیچھے۔بس میں نے اپنے قدم تیز کیا اور جہاں آپ تھے فوراً آ گیا کیونکہ میرے دل میں بھی یہی تحریک ہوئی اور قدم خود بخود آپ کی طرف اٹھے اور وہاں بھی میں نے بہت سے لوگ دیکھے اور آپ کے ساتھ ہی جس شخص کو دیکھا وہ حافظ روشن علی صاحب تھے، اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا دوسری طرف نماز پڑھنے والے ہیں ہی نہیں۔تب میں نے آپ کے پیچھے نماز جنازہ ادا کی۔صبح میں نے یہ خواب اپنے دوست با بوعبد السلام سے ذکر کی ،اور کہا کہ رات اس طرح خواب دیکھا۔خدا تعالیٰ فضل کرے۔چونکہ مذکورہ بالا خواب میں میری کوئی بناوٹ نہیں ہے۔بلکہ یہ بھی میری تمنا نہیں تھی ، کہ آپ ہی ضرور خلیفہ ہوں۔اس لئے مجھے یقین ہو گیا کہ آپ ہی کے ساتھ ہونا چاہئے اس لئے میں صدق دل سے آپ کو امام تسلیم کرتا ہوں ، اور عرض کرتا ہوں کہ مجھے غلاموں میں داخل فرمالیں۔الفضل قادیان 28 / مارچ 1914ء)