جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 103 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 103

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 103 ہے ہاں کچھ کچھ دیر کے بعد آسمان پر روشنی ہو جاتی ہے اتنے میں ایک دہشت ناک حالت کے بعد آسمان پر ایک روشنی پیدا ہوئی اور نہایت موٹے اور نورانی الفاظ میں آسمان پر لا اله الا الله محمد رسول اللہ لکھا گیا ہے اس کے بعد کسی نے بآواز بلند کچھ کہا جس کا مطلب یا درہا کہ آسمان پر بڑے بڑے تغیرات ہو رہے ہیں جن کا نتیجہ تمہارے لئے اچھا ہو گا۔پس اس سلسلہ کی ترقی کے دن آگئے ہیں کیونکہ اس خواب کا ایک حصہ پورا ہو گیا ہے اور یورپ کی خطرناک جنگ کی شکل میں ظاہر ہوا ہے اور صاف ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ اسلام کی صداقت کو روشن کرے اور یہ ہو نہیں سکتا۔مگر اس کے ہاتھ سے جس نے مسیح موعود کے ہاتھ پر بیعت کی ہو خدا تعالیٰ کا منشاء ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت پھیلے کیونکہ وہ خدا کی طرف سے آیا ہے۔۱۲۔پیغام مسیح تقریر 11 جولائی 1915ء بمقام لاہور از رؤیا کشوف سید نا محمودصفحہ 25-26) " خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ " بڑھنے کی ہدایت: 1912ء کی ایک رؤیا کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: " آج سے بائیس سال قبل غالباً اگست یا ستمبر (1912ء) کا مہینہ تھا جب میں شملہ گیا ہوا تھا تو میں نے رویاء دیکھا کہ میں ایک پہاڑی سے دوسری پہاڑی پر جانا چاہتا ہوں۔ایک فرشتہ آیا اور مجھ سے کہنے لگا کہ تمہیں پتہ ہے یہ رستہ بڑا خطرناک ہے اس میں بڑے مصائب اور ڈراؤنے نظارے ہیں ایسا نہ ہو تم ان سے متاثر ہو جاؤ اور منزل پر پہنچنے سے رہ جاؤ اور پھر کہا کہ میں تمہیں ایسا طریق بتاؤں جس سے تم محفوظ رہو میں نے کہا ہاں بتاؤ؟ اس پر اس نے کہا کہ بہت سے بھیا نک نظارے ہوں گے مگر تم ادھر ادھر نہ دیکھنا اور نہ ان کی طرف متوجہ ہونا بلکہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ