رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 88 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 88

88 دیکھی جو ہمشیرہ اور والدہ صاحبہ کو میں نے سنادی تھی اور بتلایا تھا کہ کوئی پھر غم آنے والا ہے۔میں نے دیکھا کہ چوہدری علی محمد صاحب ہو لیں بھون رہے ہیں اور چنے خواب میں غم پر دلالت کرتے ہیں۔چنانچہ کل جب بچہ فوت ہوا تو کسی نے مجھے آکر کہا کہ با ہر کوئی آدمی کھڑا ہے میں نے پوچھا کہ کون ہے تو معلوم ہوا چوہدری علی محمد ہے میں نے کہ وہ خواب پوری ہو گئی۔(الفضل 25 - دسمبر 1924ء صفحہ 6) فروری 1925ء 153 فرمایا : فروری کے ہی مہینہ میں اس تحریک ( تحریک چندہ خاص۔ناقل) سے شائع کرنے سے چند دن بعد جبکہ میں تبدیلی آب و ہوا کے لئے دریا پر گیا ہوا تھا میں نے خواب میں دیکھا کہ چند دوستوں کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہوں۔جب میں سلام پھیر کر بیٹھا ہوں تو میں نے دیکھا کہ جی فی اللہ اخویم مکرم ڈاکٹر قاضی کرم الہی صاحب امرتسری جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے احباب میں سے ہیں وہ آگے بڑھے ہیں اور مصافحہ کرتے ہوئے کہتے چلے جاتے ہیں مبارک ہو مبارک ہو اللہ تعالٰی نے آپ کی بات میں بڑی برکت رکھی ہے اور میں خیال کرتا ہوں کہ انہوں نے چندہ خاص کے متعلق یہ فقرات فرمائے ہیں اس کے بعد مجھے ایک کاغذ دکھایا گیا جس پر ایک سو دس ہزار لکھا ہوا ہے اور میں خیال کرتا ہوں کہ یہ چندہ کی مقدار ہے۔میں نے اسی دن صبح کی نماز کے بعد یہ خواب اپنے دوستوں کو سنا دی جن میں سے ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب شیخ عبد الرحمان صاحب قادیانی اور صوفی عبد القدیر صاحب بی اے کے نام مجھے یاد ہیں یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا کتنا بڑا نشان ہے کہ دشمنوں کے طعنوں کے باوجود اور دوستوں کی گھبراہٹ کے باوجو د جب اس چندہ کی آخری تاریخ ختم ہوئی ہے تو اس تاریخ تک ایک لاکھ دس ہزار روپیہ آچکا تھا جس کی خواب میں بشارت دی گئی تھی۔الفضل 16۔جولائی 1925ء صفحہ 2 154 نومبر 1925ء فرمایا : ابھی چند دن ہوئے شاید دس بارہ دن ہوئے ہوں گے میں نے ایک عجیب رویا دیکھی۔میں خطبہ پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ جامع مسجد بہت