رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 61
61 101 1920 فرمایا : ایک دفعہ مجھے بخار ہوا۔ڈاکٹر نے دوائیں دیں مگر کوئی فائدہ نہ ہوا ایک دن چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب آئے ان کے ساتھ ایک غیر احمدی بھی تھا ان کو میں نے اپنے پاس بلا لیا۔ان کے آنے سے پہلے مجھے غنودگی آئی اور ایک مچھر میرے پاس آیا اور کہا آج تپ ٹوٹ جائے گا۔جب ڈاکٹر صاحب اور چوہدری صاحب اور ان کا غیر احمدی دوست اور بعض احباب آئے تو میں نے ان کو وہ کشف بتا دیا چنانچہ تھوڑی دیر کے بعد جب ڈاکٹر صاحب نے تھرما میٹر لگا کر دیکھا تو اس وقت آپ نہیں تھا۔دراصل وہ مچھر نہیں بولا تھا بلکہ اس کی طرف سے وہ فرشتہ بولا تھا جس کا مچھر پر قبضہ تھا۔ملائكة الله صلح 47( تقریر جلسہ سالانہ 28 - دسمبر 1920ء) $1920 102 فرمایا : ضرورت کے وقت ہر علم خدا مجھے سکھاتا ہے اور کوئی شخص نہیں ہے جو مقابلہ میں ٹھر سکے۔ابھی سورہ والناس کی تفسیر جو میں نے سنائی ہے یہ الہام ہی کے ذریعہ مجھے بتائی گئی ہے۔حضرت صاحب نے لکھا ہے کہ اس میں گورنمنٹ کی وفاداری کی تعلیم دی گئی ہے۔میں نے بہت غور کیا مگر یہ بات میری سمجھ میں نہ آتی تھی کہ کس طرح اس میں گورنمنٹ کی وفاداری کی تعلیم دی گئی ہے؟ لیکن اسی جگہ جب میں نے جمعہ کی نماز پڑھائی تو سجدہ میں جاتے ہوئے ایک سیکنڈ میں ساری تفسیر اس طرح میرے قلب میں ملادی گئی جس طرح شکر دودھ میں ملادی جاتی ہے اور جو کچھ میں نے بیان کیا ہے یہ اس میں سے بہت مختصر طور پر بیان کیا ہے ورنہ دنیا کے سارے موجودہ مفاسد کے متعلق اس کی نہایت لطیف تفسیر بیان کی جاسکتی ہے۔ملائکۃ اللہ صفحہ 53 54 تقریر جلسہ سالانہ 28 دسمبر 1920ء) 103 1920 فرمایا : اس سفر ( کشمیر کے سفر۔ناقل) میں حضور نے ایک رویا میں دیکھا تھا کہ ایک خط ہوائی جہاز کے ذریعہ حضور کے نام آیا ہے اور لفافہ کی پشت پر حرف B۔M لکھے ہوئے ہیں اور ایک