رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 589 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 589

589 al 3 سکتا کہ آیا یہ بعینہ وہی فقرہ ہے جو بھول گیا تھایا اس کے ہم معنے کوئی فقرہ ہے بہر حال وہ فقرہ اگر وہی ہے تو بھی اور اگر اس کے ہم معنے ہے تو بھی میں اس کو اور پہلی رات والے فقرہ کو جو یا د رہا بیان کرتا ہوں جن کے متعلق مجھے بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کی دعاؤں کو زیادہ سننے کے لئے بیان فرمایا ہے یعنی اگر جماعت اپنی دعاؤں میں ان فقروں کو کہے گی تو اس کی دعائیں زیادہ سنی جائیں گی وہ پہلا فقرہ جو مجھے یا د رہا تھاوہ یہ تھا۔ہم قدم قدم پر خدا تعالی کی طرف توجہ کرتے ہیں" وسرا فقرہ جو مجھے بھول گیا اور پھر لاہور جا کر ہفتہ اور اتور کی درمیانی رات کو دوبارہ میری زبان پر جاری ہو اوہ یا تو وہی فقرہ تھا جو بھول گیا یا اس کے ہم معنے کوئی اور فقرہ تھا وہ یہ تھا۔اور اس کی رضا کی جستجو کرتے ہیں" مجھے بتایا گیا ہے کہ اگر یہ فقرے ہماری جماعت کے دوست پڑھیں گے تو ان کی دعائیں زیادہ قبول ہوں گی میں نے بعد میں ان پر غور کیا اور سمجھ لیا کہ اس میں واقع میں دعائیں قبول کرنے کا ایک گر بتایا گیا ہے۔ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں" کے معنے یہ ہیں کہ ہم اپنی زندگی کے ہر فعل کے وقت خدا تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارا یہ فعل مبارک ہو جائے اب یہ سیدھی بات ہے کہ جو شخص اپنے ہر فعل کے وقت خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتا چلا جائے گا لازماً اس کی دعائیں زیادہ قبول ہوں گی کیونکہ قدم قدم سے مراد چلنا تو ہو نہیں سکتا اس سے یہی مراد ہے کہ ہماری زندگی میں جو بھی نیا کام آتا ہے اس میں ہم خد اتعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے خدا تو ہم پر اپنی رحمت اور فضل نازل کر اور جو شخص اپنی زندگی کے ہر نئے کام میں خدا تعالیٰ سے دعا کرے گا جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کھانا کھاؤ تو بسم اللہ کہہ لو۔کپڑا پہنے لگو تو بسم اللہ کہہ لو۔کھانا کھا لو تو الْحَمْدُ لِلَّهِ کہو۔نیا کپڑا پہن لو تو بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ خدا تعالیٰ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا موجب ہے اور ہرنئی نعمت کے ملنے پر اَلْحَمْدُ لِلَّهِ کہنا بھی خدا تعالیٰ کو متوجہ کرنے کے مترادف ہے گویا ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں اور جب ہم اپنے ہر کام میں خدا تعالی کی طرف توجہ کریں گے تو لازمی بات ہے کہ خدا تعالٰی کہے گا کہ میرا یہ بندہ تو کوئی