رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 575 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 575

475 کوشش کرے تو وہ زیادہ شان سے پوری ہوتی ہیں اگر عزیزم مرزا ناصر احمد عزیزم مرزا منو ر احمد اور عزیزم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے اس خواب کے مطابق اپنے آپ کو بنانے کی کوشش کی اور دعاؤں اور توکل علی اللہ اور خدمت دین اللہ کی طرف توجہ کی تو انشاء اللہ دعاؤں کی قبولیت اور قرب الی اللہ کے نظارے وہ دیکھیں گے اور خود بھی فائدہ اٹھائیں گے اور دنیا کو بھی فائدہ پہنچائیں گے۔انشاء اللہ تعالی۔الفضل 8 - اکتوبر 1955ء صفحہ 2 27۔اکتوبر 1955ء 608 فرمایا : میں نے ایک رویا میں دیکھا ہے جس کا میں اس وقت ذکر کر دینا چاہتا ہوں۔میں نے رویا میں دیکھا کہ دو سگریٹ میرے ہاتھ میں ہیں بعض غیر احمدی دوست جب ملنے کے لئے آتے ہیں اور وہ سگریٹ پیتے ہیں تو جس طرح وہ سگریٹ کو ہلاتے ہیں تو وہ دو انگلیوں میں آجاتا ہے اس طرح ان دونوں سگریٹوں میں سے ایک سگریٹ کو میں نے انگلیوں میں لے لیا اور اسے دیا سلائی لگا کر کش لگایا اور اس کی ہوا باہر نکال دی۔دوسرے سگریٹ کے متعلق مجھے معلوم نہیں کہ میں نے اسے جلایا ہے یا نہیں جلایا۔خواب میں عام طور پر تمباکو یا حقہ برا سمجھا جاتا ہے لیکن چونکہ رویا میں میں نے سگریٹ پیا نہیں بلکہ صرف سلگایا ہے اور پھر ایک کش لگا کر اس کی ہوا باہر نکال دی ہے اس لئے امید ہے کہ اگر کوئی فکر والی بات بھی ہوئی تو اللہ تعالیٰ اسے دور فرما دے گا کیونکہ ہوا کا باہر نکالنا بتاتا ہے کہ غم اور تشویش والی چیز کو میں نے تلف کر دیا ہے۔الفضل 4۔نومبر 1955ء صفحہ 4 16 دسمبر 1955ء 609 فرمایا : میں جب انگلستان میں تھا تو ایک دن اخبار الفضل آیا اس میں یہ خبر چھپی ہوئی تھی کہ سید نذیر حسین صاحب گھٹیالیاں والے فوت ہو گئے ہیں۔سید نذیر حسین صاحب پرانے صحابہ میں سے تھے اس لئے طبعا ان کی وفات کا مجھے صدمہ پہنچا میں ان کے لئے دعا کرتے کرتے سو گیا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک عورت مجھ سے ملنے کے لئے آئی ہے اس نے ”سوسی کی