رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 52 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 52

52 وقت میں جائے گئے ہیں کہ جب ان کی تائید میں کوئی سامان موجود نہ تھا بلکہ ایسے وقت میں بتائے گئے جبکہ ان کے خلاف سامان موجود تھے۔حقیقة الرؤيا طبع دوم صفحه 61-62 ( تقرير جلسہ سالانہ 28 دسمبر 1917ء) +1918 1917 87 فرمایا : آج سے نو سال قبل اسی نمبر پر اسی مسجد میں اسی دن اور اسی وقت خطبہ میں میں نے اپنی ایک رؤیا بیان کی تھی کہ مجھے منافق جتائے گئے ہیں جن کا اس قسم کا نقشہ ہے میرا خیال ہے کہ یہ 1917ء یا 1918ء کا خطبہ ہے اس خواب میں موجودہ فتنہ کا صحیح نقشہ بیان کر دیا گیا تھا اور اس کی بنیاد بھی بتا دی گئی تھی۔میں دیکھتا ہوں ہماری جماعت نے نفاق کی حقیقت کو نہیں سمجھا اور بہت لوگ اس لئے دھوکا کھا جاتے ہیں کہ انہوں نے منافقوں کے کام کو نہیں سمجھا حالانکہ منافقوں کا ذکر اتنی تفصیل سے قرآن کریم میں کیا گیا ہے کہ بغیر کسی نوٹ کے اگر اسے ایک جگہ لکھا جائے تو آج کل کے منافق جو حالات بیان کرتے ہیں یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کی تعریف کی گئی ہے۔الفضل 4 نومبر 1927ء صفحہ 6 88 $1918 فرمایا : میں نے گذشتہ سے پیوستہ جلسہ پر بیان کیا تھا کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کہیں سے دوڑے دوڑے آئے ہیں میں نے کہا حضور اندر آئیں فرمایا خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں امریکہ جاؤں۔میں پانچ سال امریکہ رہ کر آیا ہوں۔میں نے کہا حضور اب کچھ عرصہ گھر پر ٹھہریں۔فرمایا۔نہیں میں نہیں ٹھہر سکتا کیونکہ مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہوا ہے کہ پانچ سال بخارے جاکر رہوں چنانچہ آپ چلے گئے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کے بعد اب دو سرا قدم ہمارا بخارا کی طرف اٹھنا ہے۔ملائكة الله صفحه 10 ( تقریر جلسہ سالانہ 27 - و سمبر 1920ء) نیز دیکھیں الفضل 6 جنوری 1921ء صفحہ 11 و 16۔نومبر 1923ء صفحہ 4 و 10۔مئی 1944ء صفحہ 6