رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 535
535 رنگ کا جو فیروزی رنگ سے مشابہ معلوم ہوتا ہے روغن کیا گیا ہے۔وہ مچان زمین سے اتنا اونچا ہے کہ سینہ کے اوپر کے حصہ تک آتا ہے اور اس پر لکڑی کا سائبان ہے جو لکڑی کے کھمبوں پر کھڑا ہے سائبان اور کھمبوں کا بھی وہی رنگ ہے جو کہ مچان کا ہے میں اس کے پاس کھڑا ہوں اور حیران ہوں کہ مچان اتنا اونچا کیوں بنایا گیا ہے اس پر چڑھنا تو مشکل ہے میں نے دیکھنا چاہا کہ اس پر آسانی سے چڑھا جا سکتا ہے یا نہیں تو معلوم ہوا کہ مشکل سے ہی چڑھا جا سکتا ہے اتنے میں ملکہ الزبتھ آئیں اور دونوں ہاتھ مچان پر ٹیک کر اور زور دے کر اوپر چڑھ گئیں اور جس طرف لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے اس طرف منہ کر کے انہوں نے ایک کتاب اٹھائی اور اس کی ورق گردانی کرنے لگیں میں نے دیکھا کہ وہ کتاب میری کتاب " احمد بیت " ہے ملکہ نے مجھے مخاطب کر کے کہا یہ کتاب مجھے آپ کی جماعت نے تاجپوشی کے تحفہ کے طور پر دی ہے میں نے ورقوں پر نظر ڈالی تو وہ کتاب ہاتھ کی لکھی ہوئی معلوم ہوتی ہے اور غالباً اس کے آخر میں میرے دستخط ثبت ہیں۔میں خیال کرتا ہوں کہ ہاتھ کی لکھی ہوئی کتاب کا پڑھنا مشکل ہو گا تاجپوشی کا تحفہ دینے والے دوست بہتر ہو تا چھپی ہوئی کتاب دیتے اور غالبا میں نے اس خیال کا اظہار بھی کیا کیونکہ ملکہ انگلستان نے مجھے دیکھ کر کہا کہ ہاتھ کی لکھی ہوئی کتاب اچھی ہے میری لائبریری میں ہاتھ کے لکھے ہوئے اس قسم کے نسخے کم ہیں۔یہ کتاب میں نے دیکھا کہ کتاب کی سائز کی نہیں بلکہ تصویروں کے البم کی شکل کی ہے یعنی عرضا لمبی ہے اور طولاً چھوٹی ہے اس کے بعد میں نے دیکھا کہ ملکہ انگلستان اس مچان سے اتر کر ایک میدان میں آگئیں جہاں بہت سے مہمانوں کے لئے کرسیاں لگی ہوئی ہیں اور وہ اس کے صدر میں بیٹھ گئیں اور پھر یکدم اٹھ کر اس جگہ کے پچھواڑے میں آکر کسی شخص کو آواز دینے لگیں جو بظا ہر نو کر معلوم ہوتا ہے جون یا جیمس جیسا اس کا نام ہے کتاب ”احمدیت ان کے ہاتھ میں پکڑی ہوئی ہے وہ اس شخص کو کہتی ہیں یہ کتاب لے جاؤ اور میرے بیٹھنے والے کمرہ کی میز پر رکھ دو میں اسے پڑھنا چاہتی ہوں اس وقت ان کی شکل بدل گئی ، قد لمبا ہو گیا لیکن جسم پہلے سے بھی دبلا ہو گیا اور رنگ سرخی مائل ہو گیا جیسا کہ خاص عمر میں جاکر سفید رنگ کی عورتوں کا ہو جاتا ہے اس وقت میرے دل میں خیال آیا کہ یہ ملکہ آب وکٹوریہ * ہیں۔المصلح 27۔جون 1953ء صفحہ 3 یہ رویا تاجپوشی سے کوئی تین چار دن پہلے کی ہے (مرتب)