رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 524 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 524

524 آئے اور مرزا بشیر احمد صاحب جن کے نام میں بشارت پائی جاتی ہے جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس رویا میں دو پہلوؤں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ایک تو اس طرف کہ عرب میں ہماری مخالفت کے لئے جو کوشش کی جائے گی وہ انشاء اللہ الٹا نتیجہ پیدا کرے گی اور ہمارے حق میں مفید سامان پیدا ہوں گے اور دوسرے یہ کہ علی کی رضا اور اس کی تلوار ہمارے ساتھ شامل ہوں گی جس کے ظاہری معنے یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ شیعہ جماعت کا ایک حصہ جو صاحب رسوخ اور طاقت والا ہو گا اس کو اللہ تعالیٰ انصاف کی توفیق بخشے گا اور وہ ہمارا ساتھ دے گا اور ہمارے لئے خوشخبری اور برکت کے سامان پیدا ہوں گے۔الفضل 18۔نومبر 1952ء صفحہ 2 562 نومبر 1952ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ ایک جگہ پر میں بیٹھا ہوں میرے ساتھ ایک دو اور آدمی بھی ہیں یہ یاد نہیں رہا کہ وہ مستورات ہیں یا مرد ہیں ایک نوجوان آیا جو کہ ایک معلوم خاندان کا فرد ہے لیکن وہ خاندان تو معلوم ہے وہ نوجوان مفقود ہے یعنی اس کا وجود ظاہری کوئی نہیں ہے خواب میں میں اسے موجود سمجھتا ہوں وہ ایک مخلص احمدی کا بیٹا معلوم ہوتا ہے (جس کا کوئی اس قسم کا بیٹا نہیں ہے ) وہ آ کے مجھے کہتا ہے کہ میرا کچھ کام ہے ظفر اللہ خان سے کہیں کہ وہ یہ کام کر دیں اس وقت میرے دل میں اثر یہ ہے کہ گو یہ کسی کام کے لئے آیا ہے لیکن اصل غرض اس کی یہ ہے کہ میری کسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے اور اس کے لئے درخواست دینا چاہتا ہے مگر شرم کے مارے فوراً اس کا ذکر نہیں کر سکتا دوسری باتوں کے بعد ادھر آنا چاہتا ہے رویا میں مجھ پر یہ اثر ہے کہ یہ لڑکا تو نیک ہے لیکن اس کی طبیعت میں کچھ غرور اور خود پسندی ہے اگر اس کا علاج ہو جائے تو لڑکا اچھا ہے اس خیال کے ماتحت میں نے سمجھا کہ میں اس کے اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے جو اس نے کیا ہے اسے توجہ دلاؤں کہ وہ اپنی حیثیت اپنی حقیقت سے زیادہ سمجھتا ہے چنانچہ اس خیال کے ماتحت میں نے اسے کہا کہ ظفر اللہ خاں کا ان معاملات سے کیا تعلق ہے لیکن فرض کرو کہ ہو تو وہ کیوں تمہارے معاملہ میں دخل دیں اور پھر وہ تو اس وقت یہاں ہیں بھی نہیں وہ امریکہ گئے ہوئے ہیں اس پر اس لڑکے نے پھر کہا کہ میرا معاملہ تو اتنا اہم ہے کہ ظفر اللہ خاں کو اگر امریکہ سے بھی آنا پڑے تو ان کو آکر یہ کام کرنا چاہئے اس کا یہ جواب سن کر میں نے