رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 454 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 454

454 لمبے قد کے اور چوڑے چکے ہوا کرتے ہیں اسی طرح ان کا جسم ہے۔ان کے ساتھ بعض اور رشتہ دار عورتیں بھی ہیں جن کو میں نے پہچانا نہیں یا اس طرف میں نے توجہ نہیں کی۔اس دالان میں بیٹھے ہوئے ہم آپس میں باتیں کر رہے ہیں اور اس وقت ہم اس طرح سمجھتے ہیں جیسے ہم قادیان سے باہر ہیں۔وہ ہے تو اپنا گھر مگر باتوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ قادیان سے باہر کوئی جگہ ہے۔ہماری تائی صاحبہ مرحومہ مجھ سے باتیں کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میرے لئے (قادیان میں) اپنے گھر میں الگ جگہ محفوظ رکھنا اس وقت مجھے یوں معلوم ہوتا ہے جیسے قادیان میں چونکہ ہمارے مکانوں میں درویشوں نے قبضہ کیا ہوا ہے ہماری تائی صاحبہ یہ کہہ رہی ہیں کہ میرے لئے وہاں مکان میں الگ جگہ محفوظ رکھنا۔انہوں نے درویشوں کا نام نہیں لیا۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ قادیان پر درویشوں کا قبضہ ہے اور وہ اسی طرف توجہ دلا رہی ہیں کہ میرے لئے الگ کمرہ محفوظ رکھنا۔ایسا نہ ہو کہ وہ ہمارے سارے مکان پر قبضہ کر لیں۔پھر وہ کہنے لگیں جب میں مرنے لگوں گی تو موت سے تین چار مہینے پہلے قادیان چلی جاؤں گی حالانکہ وہ اس وقت قادیان میں ہی ہیں۔میں جواب میں انہیں تائی صاحبہ کہنے کی بجائے پھوپھی صاحبہ کہتا ہوں اور وہ ہماری پھوپھی بھی لگتی تھیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چچا کی بیٹھی تھیں مگران کا تائی ہونے کا رشتہ زیادہ قریب تھا اور ہم ہمیشہ انہیں تائی صاحبہ ہی کہا کرتے تھے مگر اس وقت رویا میں میں انہیں پھوپھی صاحبہ کہتا ہوں اور ساتھ ہی سوچتا ہوں ان کا ہمارے ساتھ ایک اور رشتہ بھی ہے مگر اس وقت خواب میں یہ رشتہ ذہن میں نہیں آتا اور میں انہیں کہتا ہوں کہ پھوپھی صاحبہ آپ یہ کیوں نہیں کرتیں کہ تھوڑا سا خرچ کر کے اپنے مکان کے اوپر تین چار کمرے بنوالیں اور میں یہ بھی تجویز پیش کرتا ہوں کہ آپ ایک اینٹ کی دیواریں بنوالیں جب آپ کہتی ہیں کہ موت سے تین چار مہینے پہلے قادیان چلی جاؤں گی تو آپ ایک ایک اینٹ کی دیوار میں بنوالیں اس طرح تھوڑے خرچ میں دو تین کمرے بن جائیں گے۔آپ یہ کیوں کہتی ہیں میرے لئے مکان محفوظ رکھنا۔جب وہ مکان کا ذکر کرتی ہیں تو انہوں نے اپنے ہاتھ سے اپنے مکان کی طرف اشارہ کیا مگروہ مغرب کی طرف اشارہ کرتی ہیں حالانکہ ان کا مکان شمال کی طرف تھا بعد میں مجھے خیال آیا کہ ان کے میکے کا مکان یعنی ان کے والد کا مکان جنوب مغرب کی طرف تھا اور انہوں نے ہاتھ سے اسی طرف اشارہ کیا۔اس کے بعد وہ باہر آگئیں اور جیسے کسی پر