رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 428
428 میری دعاؤں کی وجہ سے پانی بہا دے گا ، بہانے سے مطلب یہ ہے کہ پانی وافر ہو جائے گا۔الفضل 18 - اگست 1949ء صفحہ 5 - الفضل 26 دسمبر 1961ء صفحہ 8 478 غالبا 9۔جون 1949ء فرمایا : میں ابھی لاہور میں تھا کو ئٹہ نہیں گیا تھا کہ میں نے ایک رؤیا دیکھی کہ گویا جلسہ سالانہ ہے اور جلسہ قادیان میں نہیں بلکہ قادیان سے باہر ہو رہا ہے اور بے انتہاء مخلوق جلسہ میں شامل ہونے کے لئے آئی ہے۔عورت اور مرد اتنی کثرت سے ہیں کہ معلوم ہوتا ہے ان سے زمین بھر گئی ہے۔میں دوستوں سے مصافحہ کرنے کے لئے مختلف ہجوموں میں چلا جاتا ہوں اور دوستوں سے مصافحہ کرتا ہوں اور جن کو پہچانتا ہوں ان سے باتیں کرتا ہوں بہت سے ہجوموں میں جا کر لوگوں سے مصافحہ کرنے کے بعد جب میں واپس لوٹا تو ایک شخص مجھے ملا جس نے مجنونانہ طور پر مجھے گالیاں دینی شروع کر دیں اور برا بھلا کہنے لگا۔میں نے دوستوں سے کہا کہ اسے پکڑ لو اور باہر نکال دو چنانچہ دوستوں نے اسے پکڑ لیا اور باہر نکال دیا تب میں واپس لوٹا اور ایک جگہ پہنچا جہاں جلسہ گاہ کا انتظام ہو رہا ہے میں نے چاہا کہ اسے بھی دیکھوں میں وہاں پہنچاتو ایک شخص نے عربی لباس والے ایک شخص کو ملاقات کے لئے پیش کیا جس کی نسبت اس نے کہا کہ یہ صاحب مصری ہیں اور یہ کہہ کر وہ مسکرایا اور اس نے کہا یہ شیخ عبد الرحمان مصری نہیں بلکہ اصل مصری ہیں۔تب اس مصری شخص نے عربی زبان میں میری تعریف میں ایک خطبہ پڑھایا شعر پڑھے۔اس کے متعلق مجھے یاد نہیں رہا اس جگہ پر مجھے چوہدری نعمت خان صاحب ریٹائرڈ سیشن جج بیگم پور ضلع ہوشیار پور ملے۔انہوں نے مجھ سے مصافحہ کیا ان کا رنگ اصل سے زیادہ گورا معلوم ہوتا ہے اور صحت بھی اچھی معلوم ہوتی ہے پھر میں اور آگے چلا تو ایک جگہ پر نہ معلوم کس لئے میں بیٹھ گیا ہوں بڑے بڑے پتھر ہیں۔میں ان پر بیٹھا ہوں کہ اتنے میں ایک سکھ نوجوان آیا ہے اس کا رنگ گورا جسم موٹا اور قد اچھا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مشرقی پنجاب سے آیا ہے وہ میرے پاس آیا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے سنا ہے کہ ہمارے گو روؤں نے ایک آنے والے شخص کے متعلق پیشگوئی کی ہوئی تھی اور وہ آپ ہیں۔میں اس کی نشانی دیکھنا چاہتا ہوں اور وہ نشانی یہ ہے کہ اس کی پیٹھ پر ایک خاص قسم کا نشان بتایا گیا تھا۔اگر مجھے وہ نظر آجائے تو میں اس کے پیچھے کھڑے ہو کر