رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page iv of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page iv

اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے مکرم سلطان احمد صاحب پیر کوٹی کو جنہوں نے حضور کے الہامات رؤیا و کشوف جو سلسلہ عالیہ احمدیہ کے مختلف جرائد ، اخبارات و رسائل اور کتب میں بکھرے پڑے تھے بڑی محبت، محنت اور خلوص سے یکجا کرنے کی سعادت پائی ہے۔جماعت کے وہ بزرگان اور علمائے کرام جنہوں نے محترم ناظر صاحب اشاعت کے ذریعہ اس پر نظر ثانی کی ہے وہ سب بھی ادارہ کے خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں۔فَجَزَاهُمُ اللهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ اس جلد کی تیاری میں مکرم عبد الباسط صاحب شاہد اور مکرم سلطان احمد صاحب شاہد مربیان سلسلہ نے خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے خاکسار ان کا بھی دلی شکریہ ادا کرتا ہے۔خدا تعالیٰ ان سب دوستوں کے علم و فضل میں برکت ڈالے اور جماعت کو اس قیمتی خزانے سے صحیح رنگ میں استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔