رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page iii of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page iii

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت مصلح موعود کے رویا و کشوف کا مجموعہ احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ اس جلد میں 1898ء سے لے کر 1980ء تک کے 855 رویا و کشوف درج کئے گئے ہیں۔سید نا حضرت فضل عمر نور اللہ مرقدہ الہی بشارات کے حامل ایک ایسا نشان رحمت تھے جن کے وجود باجود کی برکتیں دنیا کے کناروں تک محیط ہیں۔انہیں اللہ تعالیٰ نے علوم ظاہری و باطنی کے انمول خزانوں سے نوازا اور تعلق باللہ کے نتیجہ میں خدائے ذوالجلال والاکرام کے انوار بارش کی طرح آپ پر زندگی بھر نازل ہوتے رہے۔حضرت فضل عمر مصلح موعود کی شہرہ آفاق عظیم الشان پیشگوئی کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ” دوسری خبر اس پیشگوئی میں یہ دی گئی تھی کہ وہ باطنی علوم سے پر کیا جائے گا۔باطنی علوم سے مراد وہ علوم مخصوصہ ہیں جو خدا تعالیٰ سے خاص ہیں۔جیسے علم غیب ہے جسے وہ اپنے ان بندوں پر ظاہر کرتا ہے جن کو وہ دنیا میں کوئی خاص خدمت سپرد کرتا ہے تاکہ خداتعالی سے ان کا تعلق ظاہر ہو اور وہ ان کے ذریعہ سے لوگوں کے ایمان تازہ کر سکیں۔سو اس شق میں بھی اللہ تعالیٰ نے مجھ پر خاص عنایت فرمائی ہے اور سینکڑوں خوا ہیں اور الہام مجھے ہوئے جو علم غیب پر مقتل ہیں"۔جس عنایت خاص " کا یہاں ذکر ہوا ہے۔اس کی تشریح و تفصیل آئندہ صفحات میں پیش کی گئی ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن حضرت فضل عمر کے رویا و کشوف کا یہ مجموعہ آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے اس یقین پر قائم ہے کہ علوم باطنی کا یہ ظہور جہاں ایک طرف حضور کے بلند روحانی مقام اور قرب الہی کا ثبوت ہے وہاں دوسری طرف قارئین کرام کے لئے خدا تعالیٰ کی ہستی پر مضبوط یقین و زنده ایمان اور ازدیاد علم و عرفان کے حصول کا موجب ہو گا۔