رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 377
377 میری بیویوں کے ساتھ رہنا پڑے گاوہ کچھ حیرت ظاہر کرتی ہے کہ بیویوں کے ساتھ ؟ مگر اس نے انکار نہیں کیا اس وقت یکدم میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ یہ خوبصورت عورت اللہ تعالیٰ ہے اور اللہ تعالیٰ میرے ساتھ جنت میں رہے گا اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔فرمایا : جہاں تک میں نے اس خواب پر غور کیا ہے اللہ تعالیٰ نے اس خواب میں روحانی علم سکھایا ہے۔خواب میں میں نے جو بچھو دیکھے ہیں اور اس کے ساتھ آواز آئی کہ قرآن پڑھو قرآن۔اس میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو سبق سکھایا ہے کہ دوزخ سے بچنے کا ذریعہ صرف قرآن کریم ہے اور بچھوؤں کے نظارہ سے ایک اور نکتہ بھی حل ہو گیا۔یہودی اور عیسائی لٹریچر میں بھی یہ لکھا ہوا ہے کہ دوزخی آپس میں ہی ایک دوسرے کو کاٹیں گے اور وہ لوگ جو بچھو کی طبیعت رکھنے والے ہیں ان کی بد اعمالیاں ان کو بچھوؤں کی شکل دے دیں گی ورنہ دوزخ میں کہیں با ہر سے بچھو لا کر نہیں ڈالے جائیں گے۔اس رویا میں جماعت کے لئے اس رنگ میں بشارت ہے کہ میں نے اس عورت سے کہا ہے کہ میری بیویوں کے ساتھ رہنا ہو گا اور وہ رضامند ہو گئی جنت میں بیویوں سے مراد ساتھی ہیں۔الفضل 20۔مارچ 1947 ء صفحہ 2۔1 419 3۔اپریل 1947ء فرمایا : آج رات میں نے سحری سے پہلے ایک رویا میں دیکھا کہ ایک جگہ میرا بستر بچھایا جا رہا ہے یا بچھایا جانے والا ہے اور کوئی شخص آکر مجھے کہتا ہے کہ گاندھی جی آپ سے ملنے کے لئے آنا چاہتے ہیں مگر ان کی یہ شرط ہے کہ وہ آپ کے ساتھ ایک ہی چارپائی پر سوئیں گے پہلے تو مجھے یہ شرط سن کر کچھ نفرت سی ہوئی پھر میں نے یہ خیال کر کے کہ اگر اس طرح صلح کی کوئی صورت ہوتی ہے تو کیا حرج ہے کہا کہ اچھا مجھے منظور ہے۔چنانچہ وہ آگئے اور ایک ہی بستر پر وہ بھی لیٹ گئے اور میں بھی لیٹ گیا ان کا جسم کچھ موٹا سا معلوم ہوتا ہے اور اوپر کے دھڑ پر بھی کپڑا ہے (ان کی عادت کے خلاف) اس کے بعد ایک منٹ یا ڈیڑھ منٹ لیٹ کر ہی وہ اٹھ بیٹھے جیسے اب سونے کا ارادہ نہیں ہے۔اس کے بعد باتیں شروع ہو گئیں۔اس گفتگو کے دوران وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ہندوستان کی زبانوں کا کیا حال ہے۔میں نے کہا ہندوستان کی زبانوں میں سب سے