رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 336 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 336

336 غرق ہو جاتا تو ساری عیسائی دنیا میں شور پڑ جاتا کہ یہ دوسرا فرعون تھا جو غرق ہوا اس تاریخی واقعہ کی طرف میرا اس وقت ذہن گیا۔ان دونوں خوابوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بڑی مشکل ہمارے لئے پیش آنے والی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل ہمارے ساتھ رہے گا اور خدا تعالیٰ ہمارے کپڑوں تک کو ان بلاؤں کے اثرات سے محفوظ رکھے گا اور ہمارے غموں کو دور کرے گا اور یہ جو میں نے دیکھا کہ بہت بڑی مسجد کے ساتھ وہ پانی ٹکڑا تا ہے اور ہم اس مسجد میں رہتے ہیں اس کے معنے یہ ہیں کہ ہماری جماعت کو خدا تعالیٰ بہت بڑی وسعت اور ترقی بخشے گا اور ہمارے مسجد میں رہنے کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں رات دن جماعت اور احمدیت کی خدمت کرنے کی توفیق بخشے گا۔الفضل 23۔اگست 1946ء صفحہ 5-4 غالبا 14۔اگست 1946ء 398 فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ ہم ڈلہوزی سے قادیان آئے ہیں اور وہاں بجائے اس حصہ مکان کے جہاں ہم رہتے ہیں میں نے اپنے آپ کو اس دالان میں پایا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رہا کرتے تھے اور جس میں اب حضرت اماں جان رہتی ہیں میں نے دیکھا کہ بیت الدعا کے سامنے جہاں آج کل تخت بچھے رہتے ہیں وہاں ایک بڑی چارپائی بچھی ہوئی ہے۔اس پر بستر لگا ہوا ہے اور اس پر سارہ بیگم مرحومہ لیٹی ہوئی ہیں۔اور میں ان کے پاس ہوں اس وقت خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ یہ کسی سے روٹھ کر چلی گئی تھیں اور پھر آگئی ہیں۔میں نے ان سے مختلف باتیں کرنی شروع کیں۔اس وقت ان کی باتوں سے معلوم ہوا کہ گویا وہ ڈلہوزی میں ہی واپس آگئی تھیں اور وہیں سے ہمارے ساتھ آئی ہیں میں متفرق باتیں ان سے واپسی کے متعلق پوچھتا رہا اور مختلف لوگوں کے متعلق سوال کرتا رہا کہ فلاں سے ملی ہو فلاں سے ملی ہو۔اس وقت میرے دل میں بار بار جوش اٹھتا ہے کہ میں پوچھوں کہ تم امتہ النصیر اپنی بیٹی سے بھی ملی ہو مگر بار بار دل میں یہ خیال آنے کے باوجود میں اس کو دباتا تھا اس خیال سے کہ جب یہ مجھے امتہ النصیر سے ملنے کا واقعہ بتائیں گی تو اتنے عرصہ کے بعد جو ان کی لڑکی ان کو ملی ہو گی تو اس کی کیفیت نہایت ہی رقت والی ہوگی اور اگر یہ واقعہ مجھے بتائیں گی تو میرے دل کو اس سے تکلیف