رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 324
324 کسی بر سبیل تذکرہ پر کہا۔آپ نے کہا تھا تو میں چلا گیا تھا اس بات سے میں نے انکار کیا مگر انہوں نے پھر اصرار کیا میں نے کہا میں اس کو ٹھڑی میں آیا تھا جب میں جانے لگا تو آپ نے رقعہ دیا جس میں لکھا تھا کہ اجازت دیں تو میں چلا جاؤں اس پر میں نے اجازت دی تھی اس پر مولوی صاحب کو اپنی بات یاد آگئی اور انہوں نے مان لیا۔میں نے کہا۔آپ کو گئے چار سال ہو گئے انہوں نے کہا نہیں دس مہینے۔تعبیر۔فرمایا جا کر آنے کے معنے اصلاح کی صورت پیدا ہونے کے ہیں ممکن ہے ان کے کسی بچہ میں کمزوری ہو اور اس کی اصلاح ہو جائے۔داڑھی منڈا د یکھنا یوں تو اچھا نہیں مگر نو جوانی پر دلالت کرنے کے لئے اس طرح ہو جاتا ہے۔الفضل 15۔جون 1946 ء صفحہ 5 فرمایا : ہاں ایک بات یاد آگئی کہ اس کمرہ میں ایک لڑکا ہے میں نے اسے کہا کہ انگیٹھی میں آگ جلا دو۔نیز فرمایا جوانی سے مراد انسان کی اولاد ہوتی ہے جو باپ کی جوانی کو قائم رکھتی ہے۔الفضل 21 جون 1946ء صفحہ 2-1 جون 1946ء 392 فرمایا : میں نے دیکھا لاہور کا ایک غیر احمدی رئیس مجھ سے ملنے کے لئے آیا ہے اس وقت میرے پاس کوئی سیکرٹری ہے اسے یہ کیس صاحب نے اشارہ کیا کہ الگ ہو جائیں تاکہ میں بات کر سکوں۔وہ الگ ہو گئے تو انہوں نے کہا " حضور آپ کی پیشگوئی پوری ہو گئی اس وقت ذہن میں یہ نہیں آیا کہ کونسی پیشگوئی کے متعلق کہا ہے ممکن ہے لاہو ر سے کوئی تعلق رکھنے والی بات پوری ہو۔الفضل 15۔جون 1948 ء صفحہ 5 فرمایا : ”میں نے دیکھا کہ لاہور کا ایک غیر احمدی رئیس مجھے ملنے کے لئے آیا ہے اس کے نام میں "شیر" کا لفظ آتا ہے "۔الفضل 21۔جون 1946ء صفحہ 2 جون 1946ء 393 فرمایا : حضور کو دکھایا گیا کہ آپ اٹلی تشریف لے گئے ہیں وہاں جماعت کا کوئی آدمی قید ہے