رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 306
306 دیا کہ امتہ الحی کی طبیعت بیمار ہو گئی ہے اور کچھ دمہ یا دم کشی کی سی شکایت بتائی کہ ایسی ان کی حالت ہے سانس کچھ رکتا ہے اس وقت مجھے یہ خیال آیا کہ میں ان کو دیکھ بھی آؤں اور کوئی ہو میو پیتھک دوا بھی ان کے لئے لے جاؤں۔میں اپنے دفتر آیا ہوں وہاں میری چارپائی کے نیچے ہو میو پیتھک دواؤں کا ڈبہ پڑا ہوا ہے۔دفتر کے کمرے بھی بہت بڑے اور وسیع معلوم ہوتے ہیں میں نے ڈبہ کو کھول کر اس میں سے دوائی نکالنی چاہئے تو اتنے میں میری لڑکیاں امتہ الجمیل اور امتہ المتین دونوں کھیلتی اور دوڑتی ہوئی اس کمرہ میں آگئیں اس وقت اس احساس کے ماتحت کہ امتہ الحی اتنی مدت کے بعد واپس آئی ہے اور آتے ہی بیمار ہو گئی ہے دوائی نکالتے وقت مجھ پر کچھ رقت کی حالت طاری ہوئی جب یہ لڑکیاں اندر آئیں تو میں نے حیاء سے یہ نہ چاہا کہ ان پر میری یہ حالت ظاہر ہو اور میں نے ان کو ہاتھ سے اشارہ کیا کہ یہاں سے چلی جاؤ۔وہ بھاگ کر اندر کی طرف چلی گئیں اور میں اٹھا۔جب میں اٹھا تو اس وقت بلند آواز سے میری زبان پر قرآن کریم کی یہ دعا جاری ہوئی۔دوائی کی پڑیہ میرے ہاتھ میں تھی اور میں گھر کی طرف جا رہا تھا اور میری آنکھوں سے آنسو جاری تھے اور میری زبان پر یہ الفاظ جاری تھے کہ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهّاب (ال عمران : 19 بار بار اور متواتر با چشم گریاں نہایت ہی بلند آواز سے میں یہ دعا پڑھتا چلا جاتا ہوں۔الفضل 22 جنوری 1946ء صفحہ 4 378 5۔فروری 1946ء فرمایا : میں نے چار پانچ فروری کی درمیانی رات جبکہ چوہدری فتح محمد صاحب ووٹوں کی گنتی میں پیچھے جارہے تھے ان کے لئے اور نواب محمد دین صاحب کے لئے دعا کی۔میں نے خواب میں دیکھا کہ دن چڑھا ہے اور بارش ہو گئی ہے اور سارا دن بارش ہوتی رہی ہے پھر دیکھا نواب محمد الدین صاحب میرے سامنے کھڑے ہیں اور کہتے ہیں کہ خدا تعالی کے فضل سے اچھا کام چل رہا ہے لیکن ان کا جسم پہلے سے چھوٹا ہے۔میں نے اس خواب کی تعبیر کی کہ چوہدری صاحب کو اب کامیابی شروع ہو جائے گی چنانچہ پانچ تاریخ کو انہیں 1600 سے زیادہ ووٹ ملے اور جو کمی تھی پوری ہو کر ہزار کے قریب ان کے