رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 281 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 281

281 سالانہ کے موقع پر کسیر جمع کرتے ہیں اب اگر کسیر جمع کرنے کے لئے کوئی مشرق کی طرف چلا جائے اور کوئی مغرب کی طرف چلا جائے اور کوئی شمال کی طرف چلا جائے اور کوئی جنوب کی طرف چلا جائے تو باوجود مختلف جہات کی طرف جانے کے یہ متفرق نہیں ہوں گے کیونکہ گوان کی جہات مختلف ہیں مگر مقصد ایک ہی ہے اور اس متحدہ مقصد کے لئے بظا ہر مختلف جہات میں کام کر رہے ہیں مگر خدا کے نزدیک وہ سب ایک ہی ہیں لیکن اگر وہی دس پندرہ یا ہیں آدمی اکٹھے مشرق کی طرف جا رہے ہیں مگر ان کے سامنے کوئی بھی مقصد نہ ہو اور کچھ بھی ذہن میں نہ ہو کہ کہاں کیوں اور کس کام کے لئے جا رہے ہیں تو بظاہر وہ اکٹھے نظر آئیں گے لیکن حقیقت میں وہ پراگندہ اور متفرق ہوں گے کیونکہ ان کے سامنے کوئی مقصد نہیں۔تو میں خواب میں کہتا ہوں کہ یہ مت خیال کرو کہ تم سب کا ایک جہت میں جانتا ہی ضروری ہے بلکہ اگر تم مختلف جہات کی طرف ایک ہی مقصد لے کر جاؤ گے تو خدا تعالیٰ کے نزدیک تم اکٹھے ہی سمجھے جاؤ گے اور خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو گا اور تمہیں اپنا چہرہ دکھا دے گا پھر میں اس کام کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہوں کہ یہ کام بظا ہر دنیوی نظر آتا ہے لیکن یہ دنیوی نہیں جو بھی اس کام کو کرے گا جس طرف بھی وہ پھرے گا اور جس جہت کو بھی وہ نکلے گا وہاں وہ خدا تعالیٰ کے چہرہ کو دیکھ لے گا اور خدا تعالیٰ اپنے آپ کو اس پر ظاہر کر دے گا جب میں یہ تفسیر بیان کر رہا ہوں۔میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا چہرہ خوشی سے چمک رہا تھا۔اس کے بعد میں بیٹھ گیا اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے کمزوری محسوس ہوتی ہے میں لیٹ گیا اور میں نے کہا اب دوست چلے جائیں جب میں نے کہا کہ اب دوست چلے جائیں تو کچھ دوست جلدی سے اٹھ کر چل پڑے اور کچھ آہستہ آہستہ اٹھنے لگے اور کچھ بیٹھے رہے۔اس موقع پر ایک نوجوان کھڑا ہوا اچھی طرح معلوم نہیں کہ کون ہے ناصر احمد ہے یا میر محمد اسحاق صاحب (مرحوم) ہیں جو اٹھ کر لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ جب کہا گیا ہے کہ چلے جاؤ تو پھر تم کیوں نہیں جاتے اور جو بیٹھے ہیں ان کو اٹھا رہے ہیں اس وقت میری چارپائی پر دائیں طرف ایک نوجوان بیٹھا ہے جو رشتہ دار معلوم ہوتا ہے غالبا دامادوں میں سے کوئی ہے رشتہ پوری طرح ذہن میں نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے گھر کا کوئی فرد ہے اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس بات کو دیکھ کر کہ لوگوں نے پوری طرح میری فرمانبرداری نہیں کی چار پائی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور اس نوجوان کے پاس آکر اور اس کا بازو