رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 262
رہا۔262 فرمایا : وہاں (دہلی) میں کوئی عمارت خریدنے کی ضرورت پڑ جائے اور جیسا کہ میں نے پہلے رویا میں دیکھا ہے اس کے لئے روپیہ فراہم کرنے کی ضرورت پڑے۔دوسرے خواب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔خدا تعالٰی نے بتایا ہے کہ بعض کام بظاہر کھیل نظر آتے ہیں مگر دراصل وہ لڑائی ہی ہوتے ہیں۔الفضل 11۔دسمبر 1944 ء صفحہ 334 غالبا نومبر 1944ء فرمایا : چند سال ہوئے کہ میں ایک دفعہ برف دیکھنے کے لئے ڈلہوزی گیا وہاں پر میں دو پہر کے وقت تھوڑی دیر کے لئے بیٹھا تو مجھے الہام ہوا کہ دنیا میں امن کے قیام اور کمیونزم کے مقابلہ کے لئے سارے گر سورۃ فاتحہ میں موجود ہیں۔مجھے اس کی تفسیر سمجھائی گئی جو عرفانی طور پر تھی نہ کہ تفصیلی طور پر۔عرفان کے معنے یہ ہیں کہ دل میں ملکہ پیدا کر دیا جاتا ہے لیکن وہ تفصیل الفاظ میں نازل نہیں ہوتی۔الفضل 31۔مئی 1955ء صفحہ 2 نیز دیکھیں۔الفضل 18۔جون 1955ء صفحہ 3 و 22۔جون 1955ء صفحہ 3 دسمبر 1944ء 335 فرمایا : کل میں نے رویا میں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ ایک قصر میں ہے اور میں اس کے دروازے کے آسے گلی میں کھڑا ہوں اور خدا تعالٰی کو مخاطب کر کے کہہ رہا ہوں کہ اے میرے رب ! میں دیر سے انتظار میں کھڑا ہوں میرے پیالے میں بھی خیر ڈال " فرمایا "خیر" کا لفظ جن معنوں میں یہاں استعمال ہوا ہے ان معنوں میں یہ لفظ پنجابی زبان میں استعمال ہو تا ہے لیکن عربی زبان کے لحاظ سے "خیر" کا لفظ ہی زیادہ مناسب ہے اور پیالے کی تعبیر قلب ہوتی ہے۔الفضل 23۔جون 1960 ء صفحہ 4-3