رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 237
237 اور تعلیم بھی کوئی نہیں۔اس پر وہ کہتے ہیں کہ نہیں اب وہ اچھا ہے اور اس نے اب ایم اے پاس کر لیا ہے ان کا مطلب یہ ہے کہ میں اب اس کو بھی ساتھ لاؤں گا اور میں نے اسے بھی پسند کر لیا ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔یہ خواب بہت مبشر ہے فضل الرحمان نام مبشر ہے پھر فضل الرحمان کا نام اور بشیر احمد کا نام تینوں مبشر ہیں اسی طرح مفتی صاحب طبیب تھے اور فضل نرس ہے دو نو پیشوں میں آرام صحت اور مواسات اور ہمدردی کے معنے پائے جاتے ہیں دوسرے مردوں اور عورتوں کی بیماریوں کے علاج کی طرف بھی اشارہ ہے غرض سب نام اور کام اس میں مبارک اور مبشر ہیں اس کے ایک یہ معنے ہیں کہ ایک نئے طور پر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی مواسات اور ہمدردی اور خیر خواہی اور بشارت قادیان پر نازل ہونے والے ہیں فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ (خواب میں جو فضل نرس اور بشیر احمد اس کے بیٹے کا ذکر ہے یہ فی الواقع بھی موجود ہیں مگر خواب میں ان کے دیکھنے سے مراد ان کا دیکھنا نہیں بلکہ مراد ناموں اور کاموں کی تعبیر ہے۔الفضل 13۔جون 1944 ء صفحه1 303 11۔جون 1944ء فرمایا : دس اور گیارہ جون کی درمیانی شب میں میں نے دیکھا گویا کسی جگہ گیا ہوں اور وہاں ایک مکان رہائش کے لئے لیا ہے جسے میں سمجھتا ہوں بہت وسیع ہے مستورات پہلے چلی گئی ہیں اور میں آخر میں چند دوستوں کے ساتھ ہوں جب میں ایک مکان میں داخل ہوا ہوں وہاں کچھ مستورات تعلق رکھنے والی ہیں لیکن میری وہ بیوی جو میرے ساتھ ہیں اس جگہ نہیں اور مکان کو بھی میں نسبتا تنگ سمجھتا ہوں اس پر مجھے کسی نے بتایا کہ اس مکان کے پہلو میں ایک اور بڑا مکان ہے وہاں میرے گھر کے لوگ ہیں میں اس طرف جاتا ہوں تو ایک وسیع مکان ملتا ہے جس کے کمرے بڑے فراخ ہیں اور ایک وسیع اور فراخ کمرے میں کچھ چارپائیاں ہیں جن پر بستر لگے ہوئے ہیں مجھے بتایا گیا ہے کہ وہاں میری بیوی کا بستر بھی ہے اور اس وقت خیال ہے کہ وہ مریم صدیقہ بیگم ہیں اس کمرہ کے ساتھ ایک اور کمرہ ہے جس کی وسعت کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا۔لمبائی تو ایسی ہے جیسے بڑے سٹیشنوں کی ہوتی ہے اور چوڑائی بھی بہت ہی ہے اور بغیر ستونوں کے