رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 169
169 غائب کر دیا۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اللہ تعالیٰ نے بغیر اس کے کوئی اور دروازہ اس کمرہ میں ہو ان کو غائب کر دیا۔عجیب بات ہے کہ جس کمرہ میں میں نے اپنے آپ کو دیکھا وہ شمال کی طرف تھا اور صحن جس میں پولیس آئی وہ جنوب کی طرف تھا اسی طرح یہ کو ٹھی جس میں ہم تھے اس کا صحن جنوب کی طرف تھا اور اسی طرف سے پولیس داخل ہوئی میں وہاں سے گھر آیا اور حیرت سے امتہ القیوم سے کہتا ہوں کہ میں تو بڑا ڈرا تھا مگر اللہ تعالیٰ تم کو وہاں سے نکال لایا اور بے پردگی سے ہم بچ گئے۔چونکہ امتہ القیوم سلمہا اللہ اور خلیل احمد ایک ہی والدہ سے ہیں اور بہن بھائی ہیں اس لئے خدا تعالٰی نے کسی مصلحت سے خلیل کی جگہ امتہ القیوم سلمہا اللہ تعالیٰ کو دکھا دیا جیسا کہ عالم رؤیا میں کثرت سے ہوتا ہے پھر یہ بھی عجیب بات ہے کہ اس وقت امتہ القیوم بیگم اور مریم صدیقہ دونوں کو ٹھی میں موجود تھیں حالانکہ مریم صدیقہ واپس آرہی تھیں اور پھر کسی وجہ سے وہاں ٹھر گئیں اور امتہ القیوم سلمها اللہ تعالیٰ کی شادی ہو چکی ہے اور وہ سرگودھا میں تھیں مگر خاوند کی چند دن کی رخصت کی وجہ سے میرے پاس مہمان ہو کر آئی ہوئی تھی فَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى اَخْبَرَنِى بِهَذِهِ الْبَلِيَّةِ قَبْلَ وَقُوعِهَا وَ سَلَانِي قَبْلَ نَزُولِ الألم- هُوَ مَوْلَايَ وَ عَلَيْهِ تِكَلانِى إِلَيْهِ أُفَوِّضُ أَمْرِى وَ أَرْجُو مِنْهُ كُلَّ الْخَيْرِ الفضل 14 ستمبر1941ء صفحہ 10 240 نومبر 1941ء فرمایا : جاپان کی جنگ ابھی شروع نہیں ہوئی تھی کہ میں نے گذشتہ ہفتہ میں جمعرات یا جمعہ کی رات کو ایک رؤیا دیکھا جس کی تعبیر میں تو کچھ اور کرتا رہا مگر بعد میں جب اس جنگ کا آغاز ہوا تو معلوم ہوا کہ اس کی تعبیر کچھ اور تھی۔میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک کو ٹھڑی میں ایک شخص بیٹھا ہے اور وہ کچھ کاغذات جلا رہا ہے اور میں رویا میں ہی ایک اور شخص کو کہتا ہوں کہ یہ شخص نهایت ضروری کاغذات جلا رہا ہے۔پہلے دن جب جنگ کی خبر شائع ہوئی تو ساتھ ہی یہ خبر آئی کہ جاپانی سفارت خانہ میں جاپانیوں کو کاغذ جلاتے دیکھا گیا ہے اس خبر کا یہ مطلب نہیں کہ یہ کام صرف جاپانیوں نے ہی کیا ہے بلکہ اس قسم کے کاغذات انگریزوں نے بھی جلائے ہوں گے۔امریکنوں نے بھی جلائے ہوں گے خبروں میں صرف ایک ملک کے سفارت خانہ کا حال بیان ہو گیا