رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 144 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 144

144 فرانس کی باہمی خط و کتابت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔مختلف (Documents) ڈاکومنٹس کے بعد ایک ڈاکو منٹ میرے سامنے پیش کیا گیا میں نے اسے دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک چٹھی ہے جو انگریزی حکومت کی طرف سے فرانسیسی حکومت کو لکھی گئی ہے اور اس کا مضمون یہ ہے کہ ہمارا ملک سخت خطرہ میں گھر گیا ہے جو منی اس پر حملہ آور ہونے والا ہے اور قریب ہے کہ اسے مغلوب کر لے اس لئے ہم آپ سے خواہش کرتے ہیں کہ انگریزی اور فرانسیسی حکومتوں کا الحاق کر دیا جائے دونوں ایک نظام کے ماتحت آجائیں اور دونوں کو آپس میں اس طرح ملا دیا جائے کہ دونوں کے شہریت کے حقوق یکساں ہوں۔یہ چٹھی پڑھ کر خواب میں میں سخت گھبرا گیا اور قریب تھا کہ اسی گھبراہٹ میں میری آنکھ کھل جاتی کہ یکدم مجھے آواز آئی کہ یہ چھ ماہ پہلے کی بات ہے یعنی اس حالت کے چھ ماہ بعد حالات بالکل بدل جائیں گے اور انگلستان کی خطرہ کی حالت جاتی رہے گی۔یہ رویا دھرم سالہ میں جولائی 1939ء کے آخر میں یا اگست کے شروع میں دیکھا تھا۔برطانیہ نے 17 جون 1940ء کو فرانسیسی حکومت کو تار دیا کہ دونوں ملکوں کی حکومت ایک کر دی جائے اور فرانس کا برطانیہ سے الحاق کر دیا جائے۔حکومت ایک ہو۔پار لیمٹس بھی ملا دی جائیں اور خوراک کے ذخائر اور خزانہ کو بھی ایک ہی سمجھا جائے۔(لنڈن ٹائمز مورخہ 18 جون 1940ء)۔خدا تعالیٰ نے مجھے دوسری خبر یہ دی کہ یہ چھ مہینے کی بات ہے یعنی چھ ماہ کے بعد انگریزوں کی حالت بدل جائے گی۔چنانچہ عین چھ ماہ کے بعد 10۔دسمبر اٹلی کو پہلی شکست ہوئی اور انگریزوں کی حالت میں تبدیلی پیدا ہونی شروع ہوئی۔الموعود صفحہ 132 135۔نیز دیکھیں۔الفضل 4۔جون 1940 ء صفحہ 4 و 28۔جون 1940ء صفحہ 3 و 12 - جولائی 1940 ء صفحہ 3 و 28۔مارچ 1941ء صفحہ 2 و 28۔جون 1941ء صفحہ 11 و 13۔جولائی صفحہ 8 و15۔اکتوبر 1941ء صفحہ 4 و 14۔اگست 1942ء صفحہ 4 و 15۔جون 1944ء صفحہ 1 و 14۔اگست 1945ء صفحہ 2 و 11۔اکتوبر 1945ء صفحہ 2 و 18۔فروری 1958ء صفحہ 13 اور اہل پیغام کے عقائد کے فیصلہ کا آسان طریق صفحہ 4 $1939 - 219 فرمایا : چار پانچ سال کی بات ہے میں نے رویا میں دیکھا جس میں کسی بیرونی خیال کا کوئی دخل