رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 124 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 124

124 نے ان کی وجہ سے خوب ترقی کی۔اس کے بعد چوہدری عبد اللہ خاں صاحب کو اللہ تعالیٰ نے کراچی میں کام کرنے کی توفیق دی اور چوہدری اسد اللہ خاں صاحب آجکل لاہور کی جماعت کے امیر ہیں۔الفضل 8 - اپریل 1960 ء صفحہ 4 $1937 204 فرمایا : ایک دفعہ میں اپنے بڑے گھر میں تھا یعنی جہاں میری بیوی رہتی ہے۔حضرت مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام اس صحن میں رہا کرتے تھے۔مجھے نیچے گلی میں کھڑ کا معلوم ہوا اور ایسا القاء ہوا کہ گویا نیچے منافقین ہیں۔میں نے نالی کے سوراخ میں سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ لوگ دیواروں سے لگے کھڑے ہیں اور اندر جھانک کر کچھ دیکھنا چاہتے ہیں یا کان لگا کر سننا چاہتے ہیں جب انہیں معلوم ہوا کہ میں دیکھ رہا ہوں تو وہ بھاگے۔وہ تعداد میں جہاں تک یاد ہے نو تھے۔بھاگتے ہوئے ان میں سے بعض کو میں نے پہچان بھی لیا اور ایک کا علم تو اب تک ہے مگر بعض کے متعلق اللہ تعالیٰ نے عفو سے کام لیا اور میں ان کو دیکھ نہ سکا۔الفضل 28۔اپریل 1937ء صفحہ 6۔نیز دیکھیں۔الفضل 11۔جون 1941ء صفحہ 2 جولائی 1937ء 205 فرمایا : میں ایک تازہ خواب سناتا ہوں کہ کس طرح اللہ تعالٰی کی نصرت ایک رنگ میں چل رہی ہے۔مصری صاحب کے اعلان کے بعد پانچ دن کی بات ہے یعنی اتوار یا ہفتہ کی درمیانی شب کو میں جاگ رہا تھا اور کلی طور پر بیدار تھا کہ یک دم ربودگی کی حالت طاری ہوئی اور الٹی تصرف کے ماتحت کچھ فقرے میرے دماغ پر نازل ہونے شروع ہوئے پہلے ایک دو تو جلدی گزر گئے مگر تیسرا یہ تھا کہ " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے" اور بے اختیار زبان سے نکلا۔مبارک ہو مبارک ہو اور میرے دل پر یہ اثر ہے کہ یہ مبارک ہو مبارک ہو" میرے نفس کی طرف سے ہے اور پہلا حصہ الہامی ہے اور اس کا ہ یہ رویا حضور نے خطبہ جمعہ فرمودہ 25 - جون 1954 ء میں بیان فرمائی (مرتب)