رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 110
110 نہیں۔میں اس وقت وضو کر کے غالبا نماز کے لئے کمرہ میں داخل ہو رہا ہوں انہیں دیکھ کر ان کی خوش نمائی کا مجھ پر ایسا اثر ہوا کہ میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ فلاں قسم کے رنگوں میں برتن ہمارے ہاں پہلے سے موجود تھے ان کو بھی بیچ میں رکھ دو تو یہ رنگ زیادہ خوبصورت ہو جائیں گے۔یہ رویا بھی خوشی اور کامیابی پر دلالت کرتی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔إنا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ - فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ إِنَّ شَانِعَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ (سورة الكور) نومبر 1934ء 186 الفضل 18 - نومبر 1934ء صفحہ 8 فرمایا : میں نے دیکھا کہ ڈاکٹر فضل کریم صاحب آئے ہیں ڈاکٹر صاحب کے اہل و عیال قادیان میں رہتے ہیں مگر آجکل وہ باہر ملازمت پر ہیں۔میں نے خواب میں دیکھا کہ جب وہ آئے تو میں نہایت محبت سے ان سے ملا ہوں اور میں کہتا ہوں آپ کے خلاف کسی نے شکایت کی تھی مگر میں سمجھتا تھا کہ وہ جھوٹی ہے۔فضل کریم سے مراد بھی یہی ہے کہ سب قسم کے کرم یعنی عزتیں تو میرے قبضہ میں ہیں کون آپ کو ذلیل کر سکتا ہے جبکہ میرا فضل ساتھ ہو اور شکایتیں جھوٹی ہونے سے یہ مراد ہے کہ جو لوگوں نے خیال کیا کہ گویا خدا تعالیٰ ہم سے غداری کرے گا اور دشمن کا حملہ کامیاب ہو گا یہ سب جھوٹ ہے۔ہمارا خدا وفادار خدا ہے اس کے خلاف سب الزام جھوٹے ہیں۔الفضل 18۔نومبر 187 51934 نومبر 1934ء فرمایا : میں نے ایک دن خاص طور پر دعا کی تو میں نے دیکھا کہ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب آئے ہیں (وہ اس وقت تک انگلستان سے واپس نہیں آئے تھے) اور میں قادیان سے باہر پرانی سڑک پر ان سے ملا ہوں۔وہ ملتے ہی مجھ سے بغل گیر ہو گئے ہیں۔اس کے بعد نہایت جوش سے انہوں نے میرے کندھوں اور سینہ کے اوپر کے حصہ پر بوسے دینے شروع کئے ہیں اور نہایت رقت کی حالت ان پر طاری ہے اور وہ بو سے بھی دیتے جاتے ہیں اور یہ بھی کہتے جاتے ہیں کہ