روشنی کا سفر

by Other Authors

Page 43 of 104

روشنی کا سفر — Page 43

مضمون بالا رہا ۴۴۔جلسہ مذاہب عالم میں عظیم الشان فتح 1896ء کا سال جماعت احمدیہ کی تاریخ میں بڑی شان و شوکت کا حامل ہے۔اس سال لاہور میں ایک عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا جسے ” جلسہ مذاہب عالم کا نام دیا گیا۔سوامی سادھوشوگن چندر نامی ایک صاحب اس جلسے کے بانی اور منتظم تھے اور وہ اس سے پہلے اس قسم کا ایک جلسہ اجمیر میں بھی منعقد کروا چکے تھے۔اور اس سلسلے کے دوسرے جلسے کیلئے انہوں نے لاہور کا انتخاب کیا اور تمام مذاہب کے نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے اپنے مذہب کی روشنی میں درج ذیل پانچ سوالوں کی وضاحت کریں:۔ا۔۲۔٣۔۵ انسان کی جسمانی اخلاقی اور روحانی حالتیں کیا ہیں؟ انسان کی زندگی کے بعد کی حالت یعنی آخرت کیا ہے؟ دنیا میں انسان کی ہستی کی غرض وغایت کیا ہے؟ اعمال کا اثر دنیا اور آخرت پر کیا ہے؟ علم اور معرفت کے ذرائع کیا ہیں؟ سوامی شوگن چندر صاحب اس جلسے کی دعوت دینے کیلئے قادیان بھی تشریف لائے اور حضرت اقدس سے اس کے لئے مضمون لکھنے کی درخواست کی۔آپ نے اول تو اپنی بیماری کی وجہ سے معذرت کی لیکن پھر اس کے شدید اصرار پر دعا کے ساتھ یہ مضمون لکھنا شروع کر دیا۔جب آپ یہ مضمون لکھ چکے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو الہام ہوا کہ:۔دد مضمون بالا رہا چنانچہ حضور نے اس جلسے سے قبل ہی 21 دسمبر 1896ء کے ایک اشتہار میں اس مضمون کی برتری اور غلبے کا ذکر فرما دیا۔یہ جلسہ 26, 27 اور 28 دسمبر 1896ء کو انجمن حمایت اسلام لاہور کے ہائی سکول میں منعقد ہوا اور حضور کا تحریر کردہ مضمون حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی نے پڑھ کر سنایا۔وقت کی کمی کے باعث یہ مضمون وقت مقررہ میں پورا نہ ہو سکا تو اس کے لئے زائد وقت دیا گیا اور پھر سامعین کے بے انتہا اصرار پر اس مضمون کی خاطر جلسے کا ایک دن اور بڑھا دیا گیا۔یوں لوگوں کی توجہ ان کے انجاک اور پسندیدگی نے صاف بتادیا کہ یہ مضمون دیگر تمام مضامین پر بالا رہا۔ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے بھر پور دلچسپی سے یہ مضمون سنا۔اور بعد ازاں ہیں کے قریب اخبارات نے اس مضمون کی تمام