ضیاءالحق

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 310 of 581

ضیاءالحق — Page 310

روحانی خزائن جلد ۹ ۳۱۰ ضیاءالحق ضیاءالحق گر نه بیند بروز شیره چشم چشمه آفتاب را چه گناه رسالہ ضیاء الحق کی نسبت ہمارا یہ ارادہ تھا کہ من الرحمن کے ساتھ اس کو شائع کریں اور اُسی کے حصوں میں سے ایک حصہ اس کو ٹھہرا دیں لیکن بالفعل ہم نے رسالہ مذکورہ کی چند کا پیوں کا شائع کرنا اس لئے مناسب سمجھا کہ بعض نا واقف اور متعصب اب تک اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ گویا وہ پیشگوئی جو آتھم کی نسبت کی گئی تھی وہ غلط نکلی ۔ سو جس قدر ضیا ء الحق کی کا پیاں اب ہم اپنے ہاتھ سے روانہ کرتے ہیں ۔ اس کے سوا کسی کی درخواست پر ہرگز یہ رسالہ روانہ نہیں ہوگا ۔ مگر اس صورت میں کہ درخواست کننده منن الرحمن کی خریداری کی درخواست کرے کیونکہ یہ رسالہ اسی کتاب کا ایک حصہ کیا گیا ہے اور کتاب منن الرحمن انشاء اللہ تعالیٰ دسمبر ۱۸۹۵ء تک چھپ جائے گی تب اس کے نکلنے کے وقت یہ رسالہ بھی ایک حصہ اس کا متصور ہوکر شائع کیا جائے گا ۔ بالفعل ہم چند فٹتے جو پچاس سے زیادہ نہیں محض اس غرض سے شائع کرتے ہیں کہ تا آتھم کے مقدمہ میں ان لوگوں کو جو کہتے ہیں کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی جلد تر اس غلط نہی کے گڑھے سے نکالیں کیونکہ ہمارے اندھے مخالف اب تک اس سچائی کو دیکھ نہیں سکے جو پیشگوئی