تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 316 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 316

روحانی خزائن جلد۱۷ ۳۱۶ تحفہ گولڑو به (۱۳۰) ختم ہوتی ہیں اور اس طرح پر انسان کے ارضی قومی کا نشو و نما جو ابتدا سے ہوتا چلا آیا ہے وہ یہ پیشگوئیاں ہیں کہ وہ دوبارہ دنیا میں آئیں گے۔ اور پھر وہ پیشگوئیاں اس طرح پر پوری ہوئیں کہ جب کوئی اور نبی دنیا میں آیا تو اس وقت کے پیغمبر نے خبر دی کہ یہ وہی نبی ہے جس کے دوبارہ آنے کا وعدہ تھا۔ عجیب تر بات یہ ہے کہ یہ نہیں کہا گیا کہ یہ آنے والا اس پہلے نبی کا مثیل ہے۔ بلکہ یہی کہا گیا کہ وہی پہلا نبی جس کے دوبارہ آنے کی خبر دی گئی تھی دنیا میں آگیا ہے مثلاً جیسا کہ الیاس نبی کے دوبارہ آنے کا وعدہ تھا اور ملا کی نبی نے اپنے صحیفہ میں خبر دی تھی کہ وہ دوبارہ دنیا میں آئے گا اور حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا کہ الیاس جس کے دوبارہ آنے کا وعدہ تھا وہ یوحنا یعنی بیٹی ہے جیسا کہ انجیل متی ۱۷ باب آیت ۱۰ وا ا د۱۲ میں حضرت عیسی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ الیاس دوبارہ دنیا میں آ گیا لیکن لوگوں نے اُس کو نہیں پہچانا اور اس سے مراد حضرت مسیح نے بیٹی نبی کو لیا یعنی وہی الیاس ہے۔ اب یہ پیشگوئی بہت بار یک جا ٹھہرتی ہے کہ کیا نبی جس کا دوسرا نام یوحنا ہے الیاس کیونکر ہو گیا۔ اگر مثیل الیاس کہتے جب بھی ایک بات تھی مگر ملا کی کی کتاب میں مثیل کا آنا نہیں لکھا بلکہ خود الیاس نبی کا دوبارہ دنیا میں آنا لکھا ہے ۔ اور حضرت مسیح نے بھی انجیل میں جب اعتراض کیا گیا کہ الیاس سے پہلے مسیح کیونکر آگیا تو مثیل کے لفظ کو استعمال نہیں کیا بلکہ انجیل متی ے اباب میں یہی کہا ہے کہ الیاس تو آ گیا مگر ان لوگوں نے اس کو نہیں پہچانا ۔ اسی طرح شیعہ میں بھی اقوال ہیں کہ علی اور حسن اور حسین دوبارہ دنیا میں آئیں گے اور ایسے ہی اقوال ہندوؤں میں بھی بکثرت پائے جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنے گذشتہ اوتاروں کے ناموں پر آئندہ اوتاروں کی انتظار کرتے رہے ہیں اور اب بھی آخری اوتار کو جس کو کلکی اوتار کے نام سے موسوم کرتے ہیں کرشن کا اوتار مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جیسا کہ کرشن کی صفات میں سے رو در گوپال ہے یعنی سوروں کو ہلاک کرنے والا اور گائیوں کو پالنے والا ایسا ہی کلکی اوتار ہوگا۔ یہ ایک