تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 262 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 262

روحانی خزائن جلد ۷ ۲۶۲ (۱) ایک تکمیل ہدایت کا زمانہ جس کی طرف یہ آیت اشارہ فرماتی ہے کہ يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةً فيهَا كُتُبْ قَيْمَةٌ (۲) دوسرے تکمیل اشاعت کا زمانہ جس کی طرف آیت لِيُظهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِم اشارہ فرما رہی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جیسا کہ یہ فرض تھا کہ بوجہ ختم نبوت تکمیل ہدایت کریں ایسا ہی بوجہ عموم شریعت یہ بھی فرض تھا کہ تمام دنیا میں تکمیل اشاعت بھی کریں لیکن آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اگر چہ تکمیل ہدایت ہو گئی جیسا کہ آیت اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ " اور نیز آیت يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةً فِيهَا اكتُبُ قَيْمَةٌ " اس پر گواہ ہے لیکن اس وقت تکمیل اشاعت ہدایت غیر ممکن تھی اور غیر زبانوں تک دین کو پہنچانے کے لئے اور پھر اس کے دلائل سمجھانے کے لئے اور پھر ان لوگوں کی ملاقات کے لئے کوئی احسن انتظام نہ تھا اور تمام دیار بلاد کے تعلقات ایسے ایک دوسرے سے الگ تھے کہ گویا ہر ایک قوم یہی سمجھتی تھی کہ اُن کے ملک کے بغیر اور کوئی ملک نہیں جیسا کہ ہندو بھی خیال کرتے تھے کہ کوہ ہمالہ کے پار اور کوئی آبادی نہیں اور نیز سفر کے ذریعے بھی سہل اور آسان نہیں تھے اور جہاز کا چلنا بھی صرف باد شرط پر موقوف تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے تعمیل (۱۰) اشاعت کو ایک ایسے زمانہ پر ملتوی کر دیا جس میں قوموں کے باہم تعلقات پیدا ہو گئے اور بری اور بحری مرکب ایسے نکل آئے جن سے بڑھ کر سہولت سواری کی ممکن نہیں اور کثرت مطابع نے تالیفات کو ایک ایسی شیرینی کی طرح بنا دیا جو دنیا کے تمام مجمع میں تقسیم ہو سکے سو اس وقت حسب منطوق آيت وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم اور نیز حسب منطوق آیت قُل يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے بعث کی ضرورت ہوئی اور ان تمام خادموں نے جو ریل اور تار اور اگن بوٹ اور مطابع اور احسن انتظام ڈاک اور با ہمی زبانوں کا علم اور خاص کر ملک ہند میں اردو نے جو ہندوؤں اور مسلمانوں میں ایک زبان مشترک ہو گئی تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بزبان حال درخواست کی ل البينة : ٢٣ ٢ الصف : ١٠ ٣ المائدة : ۴ ۲ البينة : ۳ ۴ ۵ الجمعة : ۴ ۶ الاعراف:۱۵۹