تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 210 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 210

روحانی خزائن جلد۱۷ ۲۱۰ شامل کر دیا گیا۔ اور اسی ضلالت کے زمانہ کی طرف اشارہ ہے جو حدیث میں آیا چوتھی مشابہت حضرت عیسی علیہ السلام سے مجھے یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اُس وقت ظاہر ہوئے تھے کہ جب کہ ان کے ملک زاد بوم اور اس کے گردونواح سے نکلی بنی اسرائیل کی حکومت جاتی رہی تھی اور ایسے ہی زمانہ میں مجھے خدا نے مبعوث فرمایا۔ پانچویں مشابہت حضرت عیسی علیہ السلام سے مجھے یہ ہے کہ وہ رومی سلطنت کے وقت یعنی قیصر روم کے زمانہ میں مامور ہوئے تھے۔ پس ایسا ہی میں بھی رومی سلطنت اور قیصر ہند کے ایام دولت میں مبعوث کیا گیا ہوں اور عیسائی سلطنت کو میں نے اس لئے رومی سلطنت کے نام سے یاد کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس عیسائی سلطنت کا نام جو مسیح موعود کے وقت میں ہوگی روم ہی رکھا ہے جیسا کہ مسیح مسلم کی حدیث سے ظاہر ہے۔ چھٹی مشابہت مجھے حضرت مسیح سے یہ ہے کہ جیسے اُن کو کافر بنایا گیا گالیاں دی گئیں اُن کی والدہ کی تو ہین کی گئی۔ ایسا ہی میرے پر کفر کا فتوی لگا اور گالیاں دی گئیں اور میرے اہل بیت کی تو ہین کی گئی۔ ساتویں مشابہت مجھے حضرت مسیح سے یہ ہے کہ جیسے حضرت عیسی علیہ السلام پر ان کے گرفتار کرنے کے لئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور جھوٹی مخبریاں کی گئیں اور یہود کے مولویوں نے اُن پر جا کر عدالت میں گواہیاں دیں ایسا ہی میرے پر بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور ان جھوٹے مقدمات کی تائید میں مولوی محمد حسین بٹالوی نے میرے پھانسی دلانے کے لئے عدالت میں بحضور کپتان ڈگلس صاحب پادریوں کی حمایت میں گواہی دی۔ آخر عدالت نے ثابت کیا کہ مقدمہ الزام قتل جھوٹا ہے۔ پس خود سوچ لو کہ اس مولوی کی گواہی کس قسم کی تھی ۔ آٹھویں مشابہت مجھے حضرت مسیح سے یہ ہے کہ حضرت مسیح کی پیدائش ایسے ظالم بادشاہ یعنی ہیروڈلیس کے وقت میں ہوئی تھی جو اسرائیل کے لڑکوں کو قتل کرتا تھا ایسا ہی میری پیدائش بھی سکھوں کے زمانہ کے آخری حصہ میں ہوئی تھی جو مسلمانوں کے لئے ہیروڈلیس سے کم نہ تھے۔ منہ