تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 208 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 208

روحانی خزائن جلد۱۷ ۲۰۸ که بجز دعا کے اور کوئی چارہ نہ ہوگا اور تثلیث کے واعظ اس قدر مکر کا جال پھیلائیں گے کہا کرتے تھے کہ یاشیخ عبدالقادر شيئًا اللہ کہنا کفر ہے اور اب اس کفر کو جو اس سے بڑھ کر ہے مسیح 10 کی نسبت جائز سمجھتے ہیں اور اُن کو بعض صفات خارق عادت میں خدا تعالی کی طرح وحدہ لا شریک ٹھہراتے ہیں۔ اور یادر ہے کہ خدا نے بے باپ پیدا ہونے میں حضرت آدم سے حضرت مسیح کو مشابہت دی ہے اور یہ بات کہ کسی دوسرے انسان سے کیوں مشابہت نہیں دی یہ محض اس غرض سے ہے کہ تا ایک مشہور متعارف نظیر پیش کی جائے کیونکہ عیسائیوں کو یہ دعوی تھا کہ بے باپ پیدا ہونا حضرت مسیح کا خاصہ ہے اور یہ خدائی کی دلیل ہے ۔ پس خدا نے اس حجت کے توڑنے کے لئے وہ نظیر پیش کی جو عیسائیوں کے نزدیک مسلّم اور مقبول ہے ۔ اگر خدا تعالیٰ اپنی مخلوقات میں سے کوئی اور نظیر پیش کرتا تو وہ اس نظیر کی طرح بدیہی اور مسلم الثبوت نہ ہوتی اور ایک نظری امر ہوتا۔ ورنہ دنیا میں ہزار ہا افراد ایسے ہیں جو بے باپ پیدا ہوئے ہیں اور غایت کار یہ امر امور نادرہ میں سے ہے نہ یہ کہ خلاف قانون قدرت اور عادت اللہ سے باہر ہے پس یہ ندرت اسی قسم کی ہے جیسے تو ام میں ندرت ہے جو فطرت الہی نے اس راقم کے حصے میں رکھی تھی تا تشابه في الندرت ہو جائے اور نیز خدا تعالیٰ نے جو قرآن شریف میں حضرت مسیح کو آدم سے مشابہت دی ہے اور پھر براہین احمدیہ میں جس کو شائع ہوئے ہیں برس گذر گئے میرا نام آدم رکھا ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جیسا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو حضرت آدم سے مشابہت ہے ایسا ہی مجھ سے حمد ان لوگوں کے عقائد باطلہ محرفہ پر یہ ایک بڑی دلیل ہے کہ اسلام حقیقی کے لئے وعدہ ہے کہ وہ ہر ایک مذہب پر غالب آئے گا لیکن یہ لوگ عیسائی مذہب جیسے قابل شرم عقائد کے سامنے ایک منٹ بھی اپنے ان اصولوں کے ساتھ ٹھہر نہیں سکتے اور سخت شکست کھا کر بھاگتے ہیں ۔ منہ