تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 146 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 146

روحانی خزائن جلد۱۷ ۱۴۶ (۳۵) میں نے اس بات کا ثبوت دیا ہے وہ بدیہی طور پر اس امر کا قطعی ثبوت ہے کہ مسیح موعود کوٹھہ والے فرماتے تھے کہ مہدی آخر الزمان پیدا ہو گیا ہے مگر ظہور ابھی نہیں ہوا تو اس بات کا مجھ کو بہت خیال تھا کہ اس امر میں تحقیق کروں کہ فی الواقع کس طرح ہے ۔ جب میں اس دفعہ کو ٹھہ کو گیا تو ان کے مریدوں میں سے جو کوئی باقی ماندہ ہیں ہر ایک سے میں نے استفسار کیا ہر ایک یہی کہتا تھا کہ یہ بات مشہور ہے ہم نے فلاں سے سنا فلاں آدمی نے یوں کہا کہ حضرت صاحب یوں فرماتے تھے مگر دو آدمی ثقه متدین نے اس طرح کہا کہ ہم نے خود اپنے کانوں سے حضرت کی زبان مبارک سے سنا ہے اور ہم کو خوب یاد ہے۔ ایک حرف بھی نہیں بھولا۔ اب میں ہر ایک کا بیان بعینہ عرض خدمت کرتا ہوں ۔ (۱) ایک صاحب حافظ قرآن نور محمد نام اصل متوطن گڑھی اماز کی حال مقیم کوٹھہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ( کوٹھہ والے ) ایک دن وضو کرتے تھے اور میں روبرو بیٹھا تھا۔ فرمانے لگے کہ ” ہم اب کسی اور کے زمانہ میں ہیں۔ میں اس بات کو نہ سمجھا اور عرض کیا کہ کیوں حضرت اس قدر معمر ہو گئے ہیں کہ اب آپ کا زمانہ چلا گیا۔ ابھی آپ کے ہم عمر لوگ بہت تندرست ہیں اپنے دنیوی کام کرتے ہیں ۔ فرمانے لگے کہ تو میری بات کو نہ سمجھا۔ میرا مطلب تو کچھ اور ہے۔ پھر فرمانے لگے کہ جو خدا کی طرف سے ایک بندہ تجدید دین کے لئے مبعوث ہوا کرتا ہے وہ پیدا ہو گیا ہے ہماری باری چلی گئی ۔ میں اس لئے کہتا ہوں کہ ہم کسی غیر کے زمانہ میں ہیں ۔ پھر فرمانے لگے کہ وہ ایسا ہوگا کہ مجھ کو تو کچھ تعلق مخلوق سے بھی ہے اُس کو کسی کے ساتھ تعلق نہ ہوگا اور اُس پر اس قدر شدائد مصائب آئیں گے جن کی نظیر زمانہ گذشتہ میں نہ ہوگی مگر اس کو کچھ پروانہ ہوگی اور سب طرح کے تکالیف اور فساد اس وقت ہوں گے اُس کو پروانہ ہوگی ۔ زمین آسمان مل جائیں گے اور اُلٹ پلٹ ہو جائیں گے اُس کو پروانہ ہوگی ۔ پھر میں نے عرض کی کہ نام ونشان یا جگہ بتاؤ ۔ فرمانے لگے نہیں بتاؤں گا۔ فقط ۔ یہ اس کا بیان ہے۔ اس میں میں نے ایک حرف زیر بالا نہیں کیا