تریاق القلوب — Page 525
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۵۲۵ تریاق القلوب کوئی ایسا خدا اپنی طرف سے مت بناؤ جس کا وجود ان تینوں کتابوں کی متفق علیہ شہادت سے ثابت نہیں ہوتا۔ وہ بات مانو جس پر عقل اور کانشنس کی گواہی ہے اور خدا کی کتابیں اس پر اتفاق رکھتی ہیں ۔ خدا کو ایسے طور سے نہ مانو جس سے خدا کی کتابوں میں پھوٹ پڑ جائے ۔ زنا نہ کرو، جھوٹ نہ بولو اور بدنظری نہ کرو اور ہر ایک فسق اور فجور اور ظلم اور خیانت اور فساد اور بغاوت کی راہوں سے بچو اور نفسانی جوشوں کے مغلوب مت ہو ۔ نالج وقت نماز ادا کرو کہ انسانی فطرت پر پنج طور پر ہی انقلاب آتے ہیں اور اپنے نبی کریم کے شکر گذار رہو اور اس پر درود بھیجو کیونکہ وہی ہے کہ جس نے تاریکی کے زمانہ کے بعد نئے سرے خداشناسی کی راہ سکھلائی۔ (۴) عام خلق اللہ کی ہمدردی کرو اور اپنے نفسانی جوشوں سے کسی کو مسلمان ہو یا غیر مسلمان تکلیف مت دو نہ زبان سے نہ ہاتھ سے نہ کسی اور طرح سے۔ (۵) بہر حال رنج و راحت میں خدا تعالیٰ کے وفادار بندے بنے رہو اور کسی مصیبت کے وارد ہونے پر اُس سے منہ نہ پھیر و بلکہ آگے قدم بڑھاؤ۔ (1) اپنے رسول کی متابعت کرو اور قرآن کی حکومت اپنے سر پر لے لو کہ وہ خدا کا کلام اور تمہارا سچا شفیع ہے۔ ☆ (۹) اسلام کی ہمدردی اپنی تمام قوتوں سے کرو اور زمین پر خدا کے جلال اور تو حید کو پھیلاؤ۔ (۱۰) مجھ سے اس غرض سے بیعت کرو کہ تا تمہیں مجھ سے روحانی تعلق پیدا ہوا اور میرے درخت وجود کی ایک شاخ بن جاؤ اور بیعت کے عہد پر موت کے یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے شرائط بیعت میں سے بعض کو نمایاں کر کے مفہوم بیان فرمایا ہے۔ ( ناشر )