تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 523 of 769

تریاق القلوب — Page 523

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۵۲۳ تریاق القلوب غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت موسیٰ کی طرح اپنی قوم کے راستبازوں کو درندوں اور خونیوں سے نجات دی اور موسیٰ کی طرح اُن کو مکہ سے مدینہ کی طرف کھینچ لایا اور ابو جہل کو جو اس اُمت کا فرعون تھا بدر کے میدان جنگ میں ہلاک کیا۔ اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے توریت باب ۱۸ آیت ۱۸ کے وعدہ کے موافق موسیٰ کی طرح ایک نئی شریعت ان لوگوں کو عطا کی جو کئی سو برس سے جاہل اور وحشی چلے آتے تھے اور جیسے بنی اسرائیل چار سو برس تک فرعون کی غلامی میں رہ کر وحشیوں کی طرح ہو گئے تھے ۔ یہ لوگ بھی عرب کے جنگلوں میں رہ کر اُن سے کم نہ تھے بلکہ وحشیانہ حالت میں بہت بڑھ گئے تھے یہاں تک کہ حلال حرام میں بھی کچھ فرق نہیں کر سکتے تھے ۔ پس ان لوگوں کے لئے قرآن شریف بالکل ایک نئی شریعت تھی اور اُسی شریعت کے موافق تھی جو کوہ سینا پر بنی اسرائیل کو ملی تھی ۔ تیتری مماثلت حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت موسیٰ سے یہ تھی کہ جیسا کہ حضرت موسیٰ نے فرعون کو ہلاک کر کے اپنی قو م کو سلطنت عطا کی نہیں رکھتا تھا ؟ پس سچ بات یہ ہے کہ ہر یک جو خدا کے پیار کا دعوی کرتا ہے ایک وقت میں ایک حالت موت کے مشابہ ضرور اُس پر آجاتی ہے سو اسی سنت اللہ کے موافق مسیح پر بھی وہ حالت آگئی مگر جتنی نظیر یں ہم نے پیش کی ہیں وہ گواہی دے رہی ہیں کہ اُن تمام نبیوں میں سے ایسے امتحان کے وقت کوئی بھی نبی ہلاک نہیں ہوا۔ آخر قریب موت پہنچ کر جبکہ اُن کی روحوں سے ایلی ایلی لما سبقتنی کا نعرہ نکلا تب یک مرتبہ خدا کے فضل نے ان کو بچالیا۔ پس جس طرح ابراہیم آگ سے اور یوسف کو میں سے اور ابراہیم کا ایک پیارا بیٹا ذبح سے اور اسماعیل پیاس کی موت سے بچ گیا۔ اسی طرح مسیح بھی صلیب سے بچ گیا۔ وہ موت کا حملہ ہلاک کرنے کے لئے نہیں تھا بلکہ ایک نشان دکھلانے کے لئے تھا۔ منہ