تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 399 of 769

تریاق القلوب — Page 399

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۹۹ تریاق القلوب چھری کے ساتھ زیادہ کھولا ۔ پھر اُس کی لاش پر ڈاکٹری امتحان کی چھری چلی ۔ غرض گوساله سامری کی طرح تین مرتبہ انسانوں کے ہاتھوں نے اُس کو ٹکڑے ٹکڑے کیا اور پھر وہ عجل سامری کی طرح جلایا گیا اور پھر عجل سامری کی طرح دریا میں ڈالا گیا ۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ جو کچھ اس سامری گوسالہ کے ساتھ ہوا وہ سب کچھ لیکھرام کے ساتھ ہوا۔ یہاں تک کہ خدا نے چاہا کہ عید کا دن اور شنبہ کا روز بھی گوسالہ سامری کی طرح لیکھرام کے حصے میں آوے۔ پس ایک دانا اور زیرک کے لئے یہی پیشگوئی عجل جسد له خوار کی اس بات کے سمجھنے کے لئے کافی تھی کہ لیکھر ام کس دن اور کسی تقریب پر فوت ہوگا اور اس کی موت کس طور سے ہوگی لیکن خدا تعالیٰ نے موٹی عقل والوں پر رحم کر کے دوسرے الہامات میں اور بھی اس پیشگوئی کی تفصیل اور تشریح کر دی اور صریح لفظوں میں بتادیا کہ موت بذریعہ قتل ہوگی اور عید سے ایک دن پہلے یہ واقعہ ہو گا ۔ اس جگہ یادر ہے کہ اس پیشگوئی میں بعض اور لطیف اشارات بھی ہیں جو اس جگہ فکر کرنے کے لائق ہیں۔ منجملہ ان کے ایک یہ ہے کہ سامری نے اپنی دستکاری کے گوسالہ کو قوم کے سامنے مقدس کر کے ظاہر کیا تھا۔ اور اُس کا یہ ہنر بتلایا تھا کہ یہ با وجود بے جان ہونے کے بیل کی طرح آواز کرتا ہے اور اس کی آواز کے سبب یہ مشہور کیا تھا کہ گویا جبرائیل کے قدموں کی خاک اس کے پیٹ میں ہے اور اُس برکت سے وہ بیل کی طرح آواز نکالتا ہے۔ مگر دراصل یہ تمام اُس کا جھوٹ تھا۔ اصل حقیقت یہ معلوم ہوتی ہے کہ جیسے آج کل بعض کھلونے ایسے بنائے جاتے ہیں کہ ہوا کے اندر اور باہر آنے سے اُن میں سے ایک آواز نکلتی ہے یا جیسے بعض زمیندار اپنے کھیتوں پر چمڑہ کا ایک ڈھول سا بنا لیتے ہیں اور اُس میں سے بھیڑئیے کے مشابہ ایک آواز نکلتی ہے ایسا ہی یہ بھی ایک کھلونا تھا اور قوم کو دھوکہ دینے کے لئے اور نیز اس گوسالہ کو ایک لید کاتب کی غلطی معلوم ہوتی ہے " پہلے" کی بجائے لفظ "بعد " ہونا چاہیے۔ (شمس)