تریاق القلوب — Page 398
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۹۸ تریاق القلوب کہا کہ تو عید کے دن کو پہچانے گا جبکہ نشان ظاہر ہوگا اور عید کا دن نشان کے دن سے بہت قریب اور ساتھ ملا ہوا ہوگا۔ اس پیشگوئی کے سمجھنے میں ہندو اخباروں سے یہ غلطی ہوئی ہے کہ انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ گویا یہ خبر دی گئی ہے کہ لیکھرام عید کے دن قتل ہو گا حالانکہ شعر مذکور میں صاف یہ فقرہ ہے کہ عید اُس دن سے اقرب ہوگی۔ یعنی بہت نزدیک ہوگی اور اُس دن میں اور عید کے دن میں کوئی فاصلہ نہیں ہوگا اور ایسا ہی ظہور میں آیا کیونکہ عید یکم شوال کو جمعہ کے روز ہوئی اور لیکھرام دوسری شوال کو ہفتہ کے دن ۱۶ مارچ ۱۸۹۷ء میں مارا گیا۔ اسی کے مطابق جو الہامی شعر میں مندرج تھا کہ لیکھر ام کے مارے جانے کا دن عید کے دن کے ساتھ ملا ہوا ہو گا اور درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہو گا۔ اور الہامی شعر سے ظاہر ہے کہ اس شعر میں صاف لفظوں میں بیان کر دیا گیا تھا کہ دوسری شوال کو ہفتہ کے دن لیکھر ام قتل کیا جائے گا اور در حقیقت یہ تمام بیان اجمالی طور پر اس پیشگوئی میں موجود تھا کہ عجل جسد له خوار کیونکہ گوسالہ سامری ہاتھوں سے کاٹا گیا تھا۔ پس چونکہ مشبہ اور مشبہ یہ میں واقعات کا تماثل ضروری ہے۔ اس لئے ماننا پڑا کہ لیکھر ام جس کو مجبل سامری سے مشابہت دی گئی ہے ہاتھوں سے کاٹا جائے اور چونکہ عجل سامری کے کاٹے جانے کا دن شنبہ کا دن تھا اور یہودیوں کی ایک عید بھی تھی ۔ لہذا پیشگوئی کی مشابہت کے پورا کرنے کے لحاظ سے ضروری ہوا کہ اس واقعہ کے قریب ایک عید ہو اور شنبہ کا دن بھی ہو۔ سو یہ پیشگوئی اس ضرورت مماثلت کی وجہ سے ان تمام واقعات کی طرف سے اشارہ کر رہی تھی جو گوسالہ سامری کو پیش آئی تھی یہاں تک کہ جیسا کہ گوسالہ سامری ٹکڑے ٹکڑے کر کے جلایا گیا تھا ایسا ہی لیکھر ام کے ساتھ معاملہ ہوا کیونکہ اوّل قاتل نے اُس کی انتڑیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا پھر ڈاکٹر نے اُس کے زخم کو ۵۱۱۴