تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 313 of 769

تریاق القلوب — Page 313

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۱۳ تریاق القلوب ز مین تو اپنے پانی کو نگل جا۔ یعنی خلاف واقعہ اور فتنہ انگیز شکایتوں کو واپس لے لے کہ وہ قبول نہیں کی جائیں گی اور حاکم اُن کا پابند نہیں ہو گا۔ سو پانی یعنی شکایتوں کا پانی جو اس مقدمہ کی بنا تھی خشک ہو گیا ۔ اور بات کا فیصلہ ہوا یعنی آئیندہ اسی طرح تمہارے حق میں فیصلہ ہوگا اور دشمنوں کا منصوبہ نابود ہو جائے گا۔ وہ فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ہے کہ تو پولیس اور محمد حسین کی شکایتوں کے اثر سے سلامت رہے گا یعنی سلامتی کے ساتھ الزام سے باہر رہے گا۔ یہ خدا کا حکم ہے جو رب رحیم ہے یعنی آسمان پر تیری سلامتی اور بریت کا حکم ہو گیا ہے۔ اب زمین پر بھی ایسا ہی ہوگا ۔ اور حکم دیا گیا کہ مجرم اس سے الگ ہوں یعنی مقدمہ میں مغلوب اور نا کام اور نادم رہیں ۔ ہم آسمان سے اتر کر لڑے یہاں تک کہ دشمن اور اُس کے اسباب کاٹے گئے یعنی جن باتوں کی بنیاد پر مقدمہ کھڑا کیا گیا تھا وہ باتیں عدالت میں کائی جائیں گی۔ یعنی قابل اعتبار نہیں رہیں گی اور دشمن بھی کاٹے جائیں گے یعنی مغلوب اور ناکام رہیں گے اور عدالت کے کمرہ سے فتح پا کر نہیں نکلیں گے ۔ ظاہر ہے کہ پولیس کی طرف سے یہ رپورٹ میری نسبت تھی کہ اس شخص نے عدالت کے نوٹس کی عہد شکنی کی ہے اور الہام کے ذریعہ سے محمد حسین کو عذاب کی دھمکی دی ہے ۔ سو پولس کی مرادا اور خوشی اس بات میں نہ تھی کہ عدالت مجھ کو اس مقدمہ میں بغیر ضمانت اور سزا کے چھوڑ دے اور پولیس نے زور لگانے میں بھی کمی نہیں کی تھی اور خود اُس کا فرض منصبی تھا کہ اپنی پیدا کر دہ بات کو ثبوت تک پہنچا وے مگر خدا نے جو دلوں کو جانتا اور حقیقتوں کا واقف ہے پولس کو اس ۸۱ کی اس مُراد اور ارادہ سے صاف نا کام رکھا۔ اسی طرف اشارہ ہے جو اس الہام نے کیا ہے ۔ انـا تجـالـدنـا فانقطع العدو واسبابه اس الهام