تریاق القلوب — Page 312
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۱۲ تریاق القلوب برون صاحب نے شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر کو بھی کہا کہ پیشگوئی پوری ہوگئی اور ان معزز وکلاء کے منہ سے یہ باتیں جو ان کے عہدہ اور شغل سے کچھ مناسبت بھی نہیں رکھتیں اس لئے بے ساختہ نکل گئیں کہ انہوں نے کئی پیشیوں میں بچشم خود مشاہدہ کیا تھا کہ میرے سزا دلانے کے لئے پولیس کی طرف سے (گونیک نیتی سے ) اور نیز شیخ مذکور کی طرف سے کیسی جان توڑ کوششیں ہورہی تھیں مگر خدا تعالیٰ نے نہ صرف یہ کیا کہ اُن کے تباہ کرنے والے ارادوں سے مجھے بچا لیا بلکہ پیش از وقت مجھے خبر دے دی کہ وہ ان ارادوں میں ناکام رہیں گے۔ سو اس صریح صریح پیشگوئی کے دیکھنے سے جو اس مقدمہ کے انجام کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوئی ان کے دلوں پر اثر ہوا اور وہ پیشگوئی جو حقیقت المہدی کے صفحہ ۱۲ میں درج ہے اس کے الفاظ یہ ہیں :۔ ان الله مع الذين اتقوا والذين هـم مـحـسـنـون ۔ انت مع الذين اتقوا۔ وانـت معـى يـا ابراهيم۔ يأتيك نـصـرتـي إنـي انـا الرحمن۔ يا ارض ابـلـعـي ماءك ۔ غيض الماء وقُضِيَ ۔الامر ۔ سَلامٌ قولا من رب رحيم۔ وامتازوا اليوم ايها المُجرمون۔ انـا تـجـالـدنـا فانقطع العدو واسبابه۔ ويلٌ لهم انى يؤفكون۔ يعض الظالم على يديه ويوثق وان الله مع الابرار۔ وانه على رهـم لـقـديـر شـاهـت الوجوه أنّه من آية الله وانـه فتح عظيم۔ انت اسمى الاعلى ۔ وانـت مـنـى بمنزلة محبوبين۔ اخترتك لنفسي۔ قل انی امرت وانا اول المؤمنين - دیکھ صفحہ ۱۲ حقیقت المبدی - ترجمہ - خدا پر ہیز گاروں کے ساتھ ہے اور تو پر ہیز گاروں کے ساتھ ہے۔ اور تو میرے ساتھ ہے۔ اے ابراہیم ! میری مدد تجھے اس مقدمہ میں پہنچے گی ۔ میں رحمن ہوں ۔ اے