تریاق القلوب — Page 252
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۵۲ تریاق القلوب جس میں بقول اُس کے اُس پر تین حملے ہوئے تھے وہ بالکل خاموش رہا اور اُس نے اشارتاً بھی کسی کو نہیں بتلایا کہ میری نسبت یہ مجرمانہ کارروائی شروع کی گئی ہے اور اس میعاد گذرنے کے بعد جب اس پر لوگوں نے اعتراض کئے کہ اس قدر کیوں ڈرتا رہا اور کیوں روتا رہا تو یہ بات پیش کر دی کہ اُس پر تین حملے ہوئے تھے اس طریق اور رفتار سے نہایت صفائی سے ثابت ہے کہ اُس نے اپنی اس خجالت کا داغ دھونے کے لئے جو بوجہ روتے رہنے اور ترساں اور ہراساں رہنے کے اس کے شامل حال رہ چکے تھے جس کی عام شہرت ہوگئی تھی یہ ایک مکر بنایا تھا جولوگوں کے پاس بیان کیا کہ میں پیشگوئی کی وجہ سے نہیں بلکہ تین حملوں کی وجہ سے روتا اور ڈرتا رہا اور باقی عیسائیوں نے اس مکر کو ہاتھ میں لے کر امرتسر اور دوسرے بعض شہروں میں بہت شور مچایا اور بد زبانی اور گالیوں کو انتہا تک پہنچا دیا۔ لیکن افسوس کہ اگر تین منٹ تک بھی کوئی شریف اس میں غور کرتا یا اگر اب بھی غور کرے تو اس پر واضح ہوگا کہ یہ تین حملوں کا عذر آعظم کی طرف سے سراسر مکر تھا جس کو دوسرے عیسائیوں نے اپنی طرف سے رنگ چڑھا کر جابجا سچائی کے پیرایہ میں مشہور کیا۔ اگر یہ سوال ہو کہ کیونکر معلوم ہوا کہ آتھم نے یہ جو بیان کیا کہ پندرہ مہینے کی میعاد میں جو پیشگوئی کی میعاد تھی میرے قتل کے لئے تین حملے کئے گئے ۔ یہ بیان اُس کا مکر اور فریب ہے واقعی نہیں ہے تو اس کا جواب ابھی ہم بیان کر چکے ہیں کہ آتھم کے یہ عذرات بعد از وقت ہیں اور اس کا ہرگز یہ حق نہیں تھا کہ وہ جملوں کے زمانہ میں جو ڈیڑھ برس کے قریب زمانہ تھا بالکل خاموش رہ کر پھر اس میعاد گذرنے کے بعد یہ فکر زبان پر لاتا کہ میں اس لئے ڈرتا اور روتا رہا کہ میرے پر تین حملے ہوئے تھے بلکہ اس ذکر کا وقت وہ تھا جبکہ تازہ بتازہ حملے ہو رہے تھے اور ابھی پندرہ مہینے کی میعاد نہیں گذری تھی ۔ سو چونکہ اس نے اُس زمانہ