تریاق القلوب — Page 249
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۲ ۲۴۹ تریاق القلوب کے لئے خدا تعالیٰ نے تمام مخالفین کو ملزم اور لاجواب کرنے کے لئے مجھے پیش کیا ہے اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ ہندوؤں اور عیسائیوں اور سکھوں میں ایک بھی نہیں کہ جو آسمانی نشانوں اور قبولیوں اور برکتوں میں میرا مقابلہ کر سکے۔ یہ بات ظاہر ہے کہ زندہ مذہب وہی مذہب ہے جو آسمانی نشان ساتھ رکھتا ہو اور کامل امتیاز کا نور اس کے سر پر چمکتا ہو۔ سودہ اسلام ہے۔ کیا عیسائیوں میں یا سکھوں میں یا ہندوؤں میں کوئی ایسا ہے کہ اس میں میرا مقابلہ کر سکے؟ سومیری سچائی کے لئے یہ کافی حجت ہے کہ میرے مقابل پر کسی قدم کو قرار نہیں۔ اب جس طرح چا ہو اپنی تسلی کر لو کہ میرے ظہور سے وہ پیشگوئی پوری ہوگئی جو براہین احمدیہ میں قرآنی منشاء کے موافق تھی اور وہ یہ ہے۔ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِم ۔ براہین احمدیہ میں مجھے خدا تعالیٰ نے اپنے الہام سے خبر دی ہے کہ عیسائیوں کی طرف سے ایک فتنہ ہوگا اور وہ اپنے مذہب کی تائید میں اسلام پر الزام قائم کریں گے یعنی کچھ مکر کریں گے اور حق کو چھپائیں گے اور خدا بھی مکر کرے گا یعنی عیسائیوں کے مکر کی اصل حقیقت کھول دے گا اور اُن کی پردہ دری کرے گا اور ان کا مکرانہی کے منہ پر مارے گا۔ چنانچہ اس پیشگوئی سے تخمینا پندرہ برس بعد ڈپٹی عبداللہ آتھم عیسائی اور اس کے دوستوں نے جو عیسائی تھے یہی مکر کیا اور اسلام کی ایک عظیم الشان فتح کو مخفی رکھنے کے لئے جھوٹ بولا اور یہ افترا کیا کہ اتم پیشگوئی سے نہیں بلکہ تین حملوں سے ڈرتا رہا۔ یہ تو ناظرین کو معلوم ہوگا کہ موت کی پیشگوئی اُس کے حق میں کی گئی تھی اور اس پیشگوئی کی پندرہ مہینے میعاد تھی مگر اس کے ساتھ ایک الہامی شرط تھی اور وہ یہ تھی کہ اگر انتقم پندرہ مہینے کی میعاد میں حق کی طرف