تریاق القلوب — Page 224
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۲۴ تریاق القلوب تھا کہ تمام مضامین میں سے میرا ہی مضمون فائق رہے گا۔ سو میں نے اس خیال سے کہ ایسے مذہبی جلسہ کے موقعہ پر میرے الہامات کی سچائی لوگوں پر کھل جائے قبل اس کے کہ لوگ اپنے اپنے مضامین سناویں اپنے اس الہام کو بذریعہ ایک اشتہار کے شائع کر دیا اور پھر بعد میں میرے الہام کے مطابق عام رائے یہی ہوئی کہ میرا مضمون تمام مضمونوں پر غالب ہے۔ چنانچہ انہی ایام میں سول ملٹری گزٹ لا ہور اور آبزرور نے بھی میرے اس بیان کی زور کے ساتھ تصدیق کی اور جیسا کہ میں نے خدا تعالیٰ کے الہام کے ذریعہ سے قبل از وقت تمام لوگوں میں شائع کر دیا تھا کہ میرا ہی مضمون غالب رہے گا حقیقت میں ایسا ہی ظہور میں آیا۔ اور میرا مضمون اس جلسہ میں نہایت درجہ کی عظمت کی نگہ سے سنا گیا اور اس کی تعریف میں شہر لاہور میں دھوم مچ گئی۔ یہ اشتہار جس کا میں نے ذکر کیا ہے لاہور کے جلسہ مذاہب سے پہلے نہ صرف لاہور میں ہی مشتہر کیا گیا تھا بلکہ جلسہ مذکورہ کی تاریخوں سے کئی دن پیشتر پنجاب کے اکثر شہروں میں اور ہزار ہا لوگوں میں بکثرت شائع ہو چکا تھا۔ اور شیخ محمد حسین بٹالوی اور مولوی احمد اللہ اور ثناء اللہ امرتسری اور مولوی عبد الجبار غزنوی ثم امرتسری اور دوسرے کئی مولویوں اور عیسائیوں اور ہندوؤں کے پاس پہنچ چکا تھا اور عام مسلمانوں میں بکثرت شائع کیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جلسہ مذاہب کے بعد حق کے طالبوں کے دلوں پر اس پیشگوئی کا بہت ہی اثر ہوا کیونکہ جب انہوں نے دیکھا کہ درحقیقت یہی مضمون دوسرے مضمونوں پر غالب رہا اور تمام فرقوں کی عام توجہ اور رغبت اسی مضمون کی طرف ہو گئی ۔ تب انصاف پسند لوگوں کے دلوں پر الہامی پیشگوئی کی سچائی نے عجیب اثر کیا یہاں تک کہ ایک صاحب نے سیالکوٹ سے مبلغ مو رو پیدا اپنے جوش خوشی سے