تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 220 of 769

تریاق القلوب — Page 220

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۲۰ تریاق القلوب اور میرا دوسرا لڑکا جس کا نام بشیر احمد ہے اس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی آئینہ کمالات کے صفحہ ۲۶۶ میں کی گئی ہے ۔ اور اس کتاب کے صفحہ ۲۶۲ کی چوتھی سطر سے معلوم ہوتا ہے کہ اس پیشگوئی کی تاریخ دہم دسمبر ۱۸۹۲ ء ہے۔ اور پیشگوئی کے الفاظ یہ ہیں ۔ يأتي قمر الانبياء ۔ وامرك يتأتى۔ يسر الله و جهک۔ وینیر برهانک۔ سيولد لك الولد و يُدنى منك الفضل۔ ان نوری قریب ۔ دیکھ صفحہ ۲۶۶ آئینہ کمالات اسلام۔ یعنی نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام بن جائے گا۔ تیرے لئے ایک لڑکا پیدا کیا جائے گا اور فضل تجھ سے نزدیک کیا جائے گا یعنی خدا کے فضل کا موجب ہوگا اور نیز یہ کہ شکل و شباہت میں فضل احمد سے جو دوسری بیوی سے میرا لڑکا ہے مشابہت رکھے گا ۔ اور میرانور قریب ہے (شاید نور سے مراد پسر موعود ہو ) پھر جب یہ کتاب آئینہ کمالات جس میں یہ پیشگوئی تاریخ وہم دسمبر ۱۸۹۲ء درج ہے اور جس کا دوسرا نام دافع الوساوس بھی ہے فروری ۱۸۹۳ء میں شائع ہوگئی ۔ جیسا کہ اس کے ٹائٹل پیچ سے ظاہر ہے تو ۲۰ ر ا پریل ۱۸۹۳ء کو جیسا کہ اشتہار ۲۰ / اپریل ۹۳ ء سے ظاہر ہے ۔ اس پیشگوئی کے مطابق وہ لڑکا پیدا ہوا جس کا نام بشیر احمد رکھا گیا۔ اور در حقیقت وہ لڑ کا صورت کے رو سے فضل احمد سے مشابہ ہے جیسا کہ پیشگوئی میں صاف اشارہ کیا گیا اور یہ لڑکا پیشگوئی کی تاریخ دسمبر ۱۸۹۲ء سے تخمیناً پانچ مہینے بعد پیدا ہوا۔ اور اس کے پیدا ہونے کی تاریخ میں اشتہار۲۰ اپریل ۱۸۹۳ء کو چھپوایا گیا۔ جس کے عنوان پر یہ عبارت ہے۔ منکرین کے ملزم کرنے کے لئے ایک اور پیشگوئی خاص محمد حسین بٹالوی کی توجہ کے لائق ہے ۔ اور میرا تیسرالڑ کا جس کا نام شریف احمد ہے اس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی میرے رسالہ انوار الاسلام صفحہ ۳۹ کے حاشیہ پر درج ہے۔ اور یہ رسالہ ستمبر ۱۸۹۴ء میں شائع ہوا تھا۔ اور ستمبر ۱۸۹۴ء کو یہ پیشگوئی رسالہ مذکورہ کے صفحہ ۳۹ کے حاشیہ پر چھاپی