تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 219 of 769

تریاق القلوب — Page 219

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۱۹ تریاق القلوب میں وہ پیدا ہوئے۔ اور بہتر ہوگا کہ ہر ایک طالب حق ایسے رسالے اور ایسے اشتہار اپنے پاس رکھے کیونکہ ایک مدت کے بعد پھر ان اشتہارات کا ملنا مشکل ہوگا۔ اور جب کوئی کا غذمل نہ سکے تو دشمن خیرہ طبع باوجود اس کے کہ اس نے آپ اس اشتہار یا رسالہ کوکئی دفعہ پڑھا ہو۔ محض حق پوشی کی راہ سے انکار کرنا شروع کر دیتا ہے۔ سو یہ فرض ہماری جماعت کا ہے کہ ان منکر کش ہتھیاروں سے خالی نہ رہیں بلکہ یہ تمام ذخیرہ رسائل اور اشتہارات کا ایک جگہ بخوبی مرتب کر کے مجلد کر کے رکھیں تا بوقت ضرورت مخالف ظالم کو بآسانی دکھلا سکیں۔ اور ان چاروں لڑکوں کے پیدا ہونے کی نسبت پیشگوئی کی تاریخ اور پھر پیدا ہونے کے وقت پیدائیش کی تاریخ یہ ہے کہ محمود جو میرا بڑا بیٹا ہے اس کے پیدا ہونے کے بارے میں اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ء میں اور نیز اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ء میں جو سبز رنگ کے کاغذ پر چھاپا گیا تھا۔ پیشگوئی کی گئی اور سبز رنگ کے اشتہار میں یہ بھی لکھا گیا کہ اس پیدا ہونے والے لڑکے کا نام محمود رکھا جائے گا اور یہ اشتہار محمود کے پیدا ہونے سے پہلے ہی لاکھوں انسانوں میں شائع کیا گیا۔ چنانچہ اب تک ہمارے مخالفوں کے گھروں میں صدہا یہ سبز رنگ اشتہار پڑے ہوئے ہوں گے ۔ اور ایسا ہی دہم جولائی ۱۸۸۸ء کے اشتہار بھی ہر ایک کے گھر میں موجود ہوں گے۔ پھر جب کہ اس پیشگوئی کی شہرت بذریعہ اشتہارات کامل درجہ پر پہنچ چکی اور مسلمانوں اور عیسائیوں اور ہندوؤں میں سے کوئی بھی فرقہ باقی نہ رہا جو اس سے بے خبر ہو ۔ تب خدا تعالی کے فضل اور رحم سے ۱۲؍ جنوری ۱۸۸۹ء کو مطابق ۹ر جمادی الاول ۱۳۰۹ھ میں بروز شنبہ محمود پیدا ہوا۔ اور اس کے پیدا ہونے کی میں نے اس اشتہار میں خبر دی ہے جس کے عنوان پر تحمیل تبلیغ موٹی قلم سے لکھا ہوا ہے جس میں بیعت کی دس شرائط مندرج ہیں۔ ہوا اور اس کے صفحہم میں یہ الہام پسر موعود کی نسبت ہے۔ اے فخر رسل قرب تو معلوم شد دیر آمده ز راه دور آمده