تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 202 of 769

تریاق القلوب — Page 202

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۰۲ تریاق القلوب اور کہ ایک شریف خاندان میں وہ میری شادی کرے گا اور وہ قوم کے سید ہوں گئے او اس بیوی کو خدا مبارک کرے گا اور اس سے اولاد ہوگی ۔ اور یہ خواب اُن ایام میں آئی تھی کہ جب میں بعض اعراض اور امراض کی وجہ سے بہت ہی ضعیف اور کمزور تھا بلکہ قریب ہی وہ زمانہ گذر چکا تھا جبکہ مجھے دق کی بیماری ہو گئی تھی اور باعث گوشہ گزینی اور ترک دنیا کے اہتمامات تأبل سے دل سخت کا رہ تھا اور عیال داری کے بوجھ سے طبیعت متنفر تھی ۔ تو اس حالت پر ملالت کے تصور کے وقت یہ الہام ہوا تھا۔ ہر چہ باید نوعرو سے را ہمہ ساماں کنم ۔ یعنی اس نوٹ: ہمارا خاندان جو ایک ریاست کا خاندان تھا۔ اس میں عادہ اللہ اس طرح پر واقع ہوئی ہے کہ بعض بزرگ دادیاں ہماری شریف سادات کی لڑکیاں تھیں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ کے بعض الہامات میں بھی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس عاجز کے خون کی بنی فاطمہ کے خون سے آمیزش ہے۔ اور در حقیقت وہ کشف براہین احمدیہ صفحہ ۵۰۳ کا جس میں لکھا ہے کہ میں نے دیکھا کہ میرا سر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے مادر مہربان کی طرح اپنی ران پر رکھا ہوا ہے۔ اس سے بھی یہ اشارہ نکلتا ہے۔ الہام مندرجہ براہین صفحہ ۴۹۰ میں یہ بشارت دی تھی ۔ سبحان الله تبارک و تعالی زاد مجدک۔ ينقطع آباء ک ویبدء منک یعنی سب پاکیاں خدا کے لئے ہیں جو نہایت برکت والا اور عالی ذات ہے۔ اُس نے تیری بزرگی کو زیادہ کیا۔ اب سے تیرے باپ دادے کا ذکر منقطع ہوگا اور ابتدا خاندان کا تجھ سے کیا جائے گا۔ یعنی جس طرح ابراہیم علیہ السلام اپنے نئے خاندان کا بانی ہوا ایسا ہی تو بھی ہوگا۔ کیونکہ الہام میں بار بار اس عاجز کا نام ابراہیم رکھا گیا ہے جیسا کہ براہین صفحہ ۵۶۱ میں یہ الہام ہے۔ سلام علی ابراهيم صافيناه ونجيناه من الغم۔ تفردنا بذالك۔ فاتخذوا من مقام ابراهیم مُصلی یعنی اے ابراہیم تجھ پر سلام ہم نے ابراہیم سے صافی محبت کی اور اس کو غم سے نجات دی۔ ہم ہی اس بات سے خاص ہیں۔ پس اگر تم مقام اصطفاء چاہتے ہو تو تم اس مقام پر اپنا قدم عبودیت رکھو جو ابراہیم یعنی اس عاجز کا مقام ہے۔ منہ