تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 152 of 769

تریاق القلوب — Page 152

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۱۵۲ تریاق القلوب ایسی پیشگوئی کرنا انسانی طاقتوں میں داخل ہے؟ اگر ہے تو کوئی اس کا مقابلہ کر کے دکھلاوے۔ ایسا ہی جب براہین احمدیہ میں یہ الہام شائع کیا گیا کہ میں تجھے ایک نامور انسان بناؤں گا۔ اور لوگوں کے دلوں میں تیری محبت ڈالوں گا۔ اور دور دور سے لوگ تیرے پاس آئیں گے ۔ اور دور دور سے تیرے آرام کی چیزیں تجھے پہنچائی جائیں گی۔ اس زمانہ کو اب ہیں برس گذر گئے اور یہ عاجز اُس وقت ایک ایسا گمنام آدمی تھا کہ بجز ایسے دو چار آدمیوں کے کہ جو میرے باپ کے وقت سے میرے رو آشنا تھے اور کوئی بھی پنجاب اور ہندوستان سے مجھ کو نہیں جانتا تھا اور نہ مجھے سے ہمدردی اور دوستی کا تعلق رکھتا تھا۔ پھر بعد اس کے اس پیشگوئی کے مطابق اب لاکھوں انسانوں بلکہ کروڑوں میں میں مشہور کیا گیا اور کئی ہزار آدمی مجھ سے ہمدردی اور دوستی اور اخلاص کا تعلق رکھنے والے پیدا ہو گئے اور ہندوستان کے کناروں تک بلکہ بر ہما اور بندر عباس اور مدراس اور بخارا اور حیدرآباد اور افریقہ اور کابل کے ملک سے انواع اقسام کے تحفے لوگوں نے بھیجے اور میرے سلسلہ کے لئے بہت سے روپیہ سے مدد کی اور ہمیشہ کرتے ہیں۔ پس یہ مقام رفت اور وجد کا ہے کہ کیونکر اس وقت اُس زمانہ کی پیشگوئیاں جبکہ میں ایک پیچ اور ذلیل چیز کی طرح اس جنگل میں پڑا تھا۔ نہایت کروفر اور شان و شوکت سے پوری ہو گئیں ۔ اپنے دلوں میں غور کرو اور عقلمندوں سے پوچھو کہ کیا اس قسم کی پیشگوئیوں میں انسانی طاقت کا دخل ہے ؟ بعض نادان جن کو تعصب نے اندھا کر دیا ہے کہتے ہیں کہ اگر چہ بعض پیشگوئیاں بچی نکلیں جیسا کہ احمد بیگ کے فوت ہونے کی اور لیکھرام کے قتل کئے جانے کی اور لاہور کے جلسۂ اعظم مذاہب حمد خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ میری پیشگوئیوں سے صرف اس زمانہ کے لوگ ہی فائدہ نہ اُٹھائیں بلکہ بعض پیشگوئیاں ایسی ہوں کہ آئندہ زمانہ کے لوگوں کے لئے ایک عظیم الشان نشان ہوں جیسا کہ براہین احمدیہ وغیرہ کتابوں کی یہ پیشگوئیاں کہ ” میں تجھے اسی برس یا چند سال زیادہ یا اس سے کچھ کم عمر دوں گا اور مخالفوں کے ہر ایک الزام سے تجھے بری کروں گا اور تجھے ایک بڑا خاندان بناؤں گا اور تجھ سے ایک عظیم الشان انسان پیدا کروں گا اور تیرے تابعین سے دنیا بھر جائے گی اور وہ ہمیشہ دوسروں پر غالب رہیں گے اور تو ہلاک نہیں ہوگا جب تک کہ راستی کے دلائل کو زمین پر قائم نہ کرلے اور جب تک کہ خبیث اور طیب میں فرق پیدا نہ ہوئے۔ اور خدا تجھے اس قدر برکت دے گا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ منه