تذکرة الشہادتین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 19 of 597

تذکرة الشہادتین — Page 19

روحانی خزائن جلد ۲۰ ۱۹ تذكرة الشهادتين جس کے آنے کا وعدہ دیا گیا ہے جب وہ آئے گا تو ضرور ہے کہ اُس سے پہلے الیاس نبی دوبارہ دنیا میں آوے مگر الیاس نبی اب تک دوبارہ دنیا میں نہیں آیا اس لئے ہم تجھے سچا نہیں سمجھ سکتے ۔ تب حضرت مسیح نے اُن کو یہ جواب دیا کہ وہ الیاس جو آنے والا تھا وہ یوحنا نبی ہے جس کو اہل اسلام یحیی کر کے پکارتے ہیں۔ اس جواب پر یہود سخت ناراض ہو گئے اور حضرت عیسی کو مفتری اور کاذب قرار دیا ۔ چنانچہ اب تک وہ اپنی کتابوں میں جو بعض میرے پاس موجود ہیں حضرت عیسی علیہ السلام کی تکذیب کرتے ہیں اور اپنی کتابوں میں لکھتے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ قیامت کے دن ہمیں پوچھے گا کہ اس شخص کو تم نے قبول نہیں کیا تو ہم ملا کی نبی کی کتاب اُس کے آگے رکھ دیں گے اور عرض کریں گے کہ یا الہی جبکہ تو نے صاف لفظوں میں کہہ دیا تھا کہ جب تک الیاس نبی دوبارہ دنیا میں نہ آوے وہ سچا مسیح جس کا بنی اسرائیل سے وعدہ ہے مبعوث نہیں ہوگا۔ پس الیاس نبی دوبارہ دنیا میں نہ آیا اس لئے ہم نے اس شخص کو قبول نہ کیا۔ ہمیں یہ نہیں کہا گیا تھا کہ جب تک الیاس کا مثیل نہ آوے سچا مسیح نہیں آئے گا بلکہ ہمیں کہا گیا تھا کہ بچے مسیح کے پہلے سچ مچ الیاس کا دوبارہ آنا ضروری ہے سو وہ بات پوری نہ ہوئی۔ پھر اس کے بعد یہ فاضل یہودی جس کی کتاب میرے پاس ہے اپنی اس دلیل پر بڑا فخر کر کے پبلک کے سامنے اپیل کرتا ہے کہ کیا ایسے مفتری کو کوئی قبول کر سکتا ہے جو تاویلوں سے کام لیتا ہے اور اپنے استاد یوحنا کوخواہ نخواہ الیاس ٹھہراتا ہے۔ پھر اس کے بعد اس نے بڑا جوش ظاہر کیا ہے ﴿۱۷﴾ اور ایسے تحقیر کے الفاظ سے حضرت مسیح کو یاد کرتا ہے جن کی نقل ہم اس جگہ کر نہیں سکتے ۔ اور اگر قرآن نازل نہ ہوا ہوتا تو اس حجت میں بظاہر یہود حق بجانب معلوم ہوتے تھے کیونکہ ملا کی نبی کے صحیفہ میں در حقیقت یہ الفاظ نہیں ہیں کہ بچے مسیح کے پہلے مثیل الیاس آئے گا بلکہ صاف لکھا ہے کہ اس مسیح سے پہلے خود الیاس کا دوبارہ آنا ضروری ہے۔ اس صورت میں اگر چہ عیسائی حضرت مسیح کی خدائی کے لئے روتے ہیں مگر نبوت بھی ثابت نہیں ہوسکتی۔ اور یہودی بچے معلوم ہوتے ہیں۔ پس یہ احسان قرآن شریف کا عیسائیوں پر ہے کہ حضرت مسیح کی سچائی ظاہر کر دی۔ اس جگہ ایک سوال باقی رہتا ہے اور وہ یہ کہ جس حالت میں ملا کی نبی کے صحیفہ میں صاف لفظوں