سراجِ منیر — Page 9
روحانی خزائن جلد۱۲ 11 سراج منیر مسلمانوں کا بلوہ ہوگا اور وہ مکر کریں گے اور خدا بھی مکر کرے گا اور خدا کے مکر غالب آتے ہیں پھر بعد اس کے فرمایا کہ ان مکروں کے بعد خدا حق کو ظاہر کر دے گا اور فتح عظیم ہو گی ۔ سو لیکھرام کے واقعہ کو خدا نے فتح عظیم کر کے دکھلایا۔ اور بجز خدا کے یہ کسی کے مقدور میں نہ تھا کہ ایسے معرکہ کے انجام کی خبر دیتا اور غلبہ کی بشارت سناتا ! دوسری پیشگوئی لیکھر ام کے بارے میں ہے جس کی نسبت براہین کے انہیں الہامات میں اشارہ ہے۔ اور براہین احمدیہ میں عیسائیوں کے مکر کے بعد یہ الہام لکھا ہے الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولوالعزم یعنی جب وہ مکر کریں گے تو ایک بڑا فتنہ برپا ہوگا اور ملک میں باطل کی حمایت میں شور پڑ جائے گا اور صادق کو کا ذب ٹھہرا دیا جائے گا اور کا ذبوں کو حق بجانب سمجھ لیں گے۔ اب اے آنکھوں والو! اس قدر سچائی کا خون کر کے جہنم کی آگ میں مت پڑو۔ دیکھو کس قدر عظمت اس پیشگوئی میں ہے کہ بارہ برس پہلے اس کا نقشہ کھینچ کر دکھلایا گیا ہے۔ اور اس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بھی ایک اثر منقول ہے کہ عیسائیوں سے جھگڑا ہو گا تب زمین سے آواز آئے گی کہ آل عیسی حق پر ہے اور آسمان سے آواز آئے گی کہ آل محمد محق پر ہے۔ اب سچ کہو کہ ابھی تک آواز آئی یا نہیں ؟ اگر تم شرارت میں بڑھو گے تو وہ اپنی قدرت نمائی میں بڑھے گا ۔ کیا کوئی ہے جو اس کو تھکا سکے؟ اب ہم لیکھرام کی پیشگوئی کو مفصل طور پر معہ اصل عبارات ان کتابوں کے اس جگہ درج کرتے ہیں جن میں یہ پیشگوئی موجود ہے اور ناظرین کو توجہ دلاتے ہیں کہ خدا تعالی کا خوف کر کے ان مقامات کو غور سے پڑھیں اور پھر سوچیں کہ کیا یہ انسان کا کام ہے یا اس خدا کا جو زمین و آسمان کا مالک اور تمام طاقتوں کا خداوند ہے۔ یادر ہے کہ جن کتابوں کی ذیل میں عبارتیں لکھی جاتی ہیں وہ تمام عبارتیں اس جگہ بعینہ درج کی گئی ہیں۔ ایک حرف کی زیادتی یا کمی ان میں نہیں یہاں تک کہ پیشگوئی کے سر پر کی وہ غزل جس کی ابتدا میں یہ مصرع ہے ۔ عجب نوریست در جان محمد ۔ اس کے نیچے جو پیشگوئی کے دکھلانے کے لئے ہاتھ بنایا گیا تھا وہ ہاتھ بھی بعینہ اسی موقعہ پر لگا دیا ہے تا اس رسالہ کے پڑھنے والے بکلی اس