سراجِ منیر

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xxvi of 494

سراجِ منیر — Page xxvi

جاتی ہیں۔ایمان دار کے شامل حال آسمانی تائیدیں ہوتی ہیں۔سو جیسا کہ پہلے زمانوں میں یہ نشانیاں پائی جاتی تھیں اب بھی بدستور پائی جاتی ہیں۔اِس سے ثابت ہوتا ہے کہ قرآن خدا کا پاک کلام ہے۔اور قرآن کے وعدے خدا کے وعدے ہیں۔اُٹھو عیسائیو! اگر کچھ طاقت ہے تو مجھ سے مقابلہ کرو۔اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھے بے شک ذبح کردو۔ورنہ آپ لوگ خدا کے الزام کے نیچے ہیں۔اور جہنم کی آگ پر آپ لوگوں کا قدم ہے۔والسلام علیٰ من اتبع الھدٰی‘‘ (سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ ۳۷۴) اور خدا تعالیٰ سے علم پا کر جنوری ۱۸۹۷ ؁ء کو آپ نے ایک خاص اشتہار کے ذریعہ یہ اعلان کیا:۔’’مَیں ہردم اس فکر میں ہوں کہ ہمارا اور نصاریٰ کا کسی طرح فیصلہ ہو جائے۔میرا دل مُردہ پرستی کے فتنہ سے خون ہوتا جاتا ہے۔۔۔میں کبھی کا اِس غم سے فنا ہو جاتا اگر میرا مولیٰ اور میرا قادر و توانا مجھے تسلّی نہ دیتا کہ آخر توحید کی فتح ہے۔غیر معبود ہلاک ہوں گے اور جھوٹے خدا اپنی خدائی کے وجود سے منقطع کئے جائیں گے۔مریم کی معبودانہ زندگی پر موت آئے گی اور نیز اس کا بیٹا اب ضرور مرے گا۔۔۔کوئی ان کو بچا نہیں سکتا۔اور وہ تمام خراب استعدادیں بھی مریں گی جو جھوٹے خداؤں کو قبول کر لیتی تھیں۔نئی زمین ہو گی اور نیا آسمان ہو گا۔اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا۔اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا۔۔۔۔۔۔قریب ہے کہ سب ملّتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا، نہ کند ہو گا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی توحید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔اس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی خدا۔اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا۔لیکن نہ