سراجِ منیر — Page 77
روحانی خزائن جلد ۱۲ ۷۹ سراج منیر مواطن ان يومى لفصل عظیم یعنی تجھے کا فرڈرا ئیں گے مگر آخر غلبہ تبھی کو ہو گا ۔ خدا کئی میدانوں میں تیری فتح کرے گا ۔ میرا دن بڑے فیصلہ کا دن ہو گا۔ یــظـل ربک علیک ویعینک و یرحمک یعصمک الله من عنده و ان لم يعصمك الناس و ان لم یعصمک الناس یعصمک الله من : عنده۔ انی منجیک من الغم انت منى بمنزلة لا يعلمها الخلق۔ كتب الله لا غلين انا ورسلى لا مبدل لكلمته۔ (ترجمه) خدا اپنی رحمت کا سایہ تجھ پر کرے گا اور تیرا فریا درس ہوگا اور تجھ پر رحم کرے گا۔ وہ تجھے آپ بچائے گا اگر چہ انسانوں میں سے کوئی بھی نہ بچاو بے پھر میں کہتا ہوں کہ اگر چہ انسانوں میں سے کوئی بھی نہ بچاوے پر وہ تجھے آپ بچائے گا۔ میں تجھے غم سے بچاؤں گا۔ تو مجھ سے وہ قرب رکھتا ہے جس کا خلقت کو علم نہیں ۔ خدا نے یہ لکھ چھوڑا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب ہوں گے سوخدا کے کلمے کبھی نہیں بدلیں گے۔ تیسویں پیشگوئی۔ یہ پیشگوئی براہین احمدیہ کے ص ۵۵۸ اور ۵۵۹ میں درج ہے اور وہ یہ ہے سَلَامٌ عَلَيْكَ يَا إِبْرَاهِيمُ إِنَّكَ الْيَومَ لَدَيْنَا مَكِينٌ أَمِينٌ حِبُّ الله خَلِيلُ الله اسد الله الم نَجْعَلُ لَكَ سَهُولَةً فِى كُلّ امر بَيْتُ الْفِكْر وَ بَيْتُ الذكر۔ وَ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا مُبَارِكٌ وَمُبَارَكٌ وَ كُلّ اَمْرٍ مُبَارَكَ يُجْعَلُ فِيه۔ رُفِعَتَ وَجُعِلْتَ مُبَارَكًا وَالَّذِينَ آمَنُوا وَ لَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهم بظلم أولئكَ لَهُمُ | الامن و هم مهتدون ۔ ترجمہ۔ تیرے پر سلام اے ابراہیم آج تو ہمارے نزدیک با مرتبہ اور امین ۷۰ ہے خدا کا دوست ۔ خدا کا خلیل۔ خدا کا شیر ۔ ہم نے ہر ایک امر میں تیرے لئے آسانی کر دی۔ بیت الفکر اور بیت الذکر اور جو اس میں داخل ہوا وہ امن میں آ گیا۔ وہ بیت الذکر برکت دینے والا اور برکت دیا گیا ہے۔ اور ہر ایک برکت کا کام اس میں کیا جائے گا۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور کسی ظلم سے ایمان کو مکدر نہیں کیا۔ انہیں کو امن دیا جائے گا اور وہی ہدایت یافتہ ہوں گے۔ بيت الذکر سے مراد وہ مسجد ہے جو گھر کے ساتھ چھت پر بنائی گئی ہے اور یہ الہام کہ مبارک و مبارک و کل امر مبارک يجعل فيه يراس مسجد کی بنا کا مادہ تاریخ ہے اور نیز سیہ اس کے آئندہ برکات کے لئے ایک پیشگوئی ہے جن کے ظہور کے لئے اب بناڈالی گئی ہے۔