سراجِ منیر

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 76 of 494

سراجِ منیر — Page 76

روحانی خزائن جلد۱۲۔ ZA سراج منیر بے جان تھا اور سچائی کی روح اس میں نہیں تھی (۲) دوسرے یہ کہ جیسا کہ اس بے جان گوسالہ کے اندر سے مہمل آواز آتی تھی ایسا ہی اس کے اندر سے بھی مہمل آواز آتی تھی (۳) تیسرے یہ کہ جیسا کہ وہ بے جان گوسالہ عید کے دن نیست و نابود کیا گیا تھا ایسا ہی عید کے دنوں میں ہی یہ بھی نیست و نابود کیا گیا (۴) چوتھے یہ کہ جیسا کہ وہ گوسالہ قوم کے سونے کے زیور سے بنایا گیا تھا ایسا ہی یہ گوسالہ بھی قوم کی مالی جمعیت کی وجہ سے طیار ہوا (۵) پانچویں یہ کہ جیسا کہ وہ گوسالہ آخر قوم کے مفتری لوگوں کے لئے طرح طرح کے عذاب اور دکھوں کا موجب ہوا ایسا ہی اس گوسالہ کے مفتری پجاریوں کا انجام ہوگا۔ اکتیسویں پیشگوئی۔ یہ وہ پیشگوئی ہے جو براہین احمدیہ کے ص۵۲۲ میں درج ہے بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں برمنار بلند تر محکم افتاد ۔ پاک محمد مصطفی نبیوں کا سردار ۔ خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مراد یں تجھے دے گا۔ رب الافواج اس طرف توجہ کرے گا۔ اس نشان کا مدعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں جناب الہی کے احسانات کا دروازہ کھلا ہے اور اس کی پاک رحمتیں اس طرف متوجہ ہیں۔ بتیسویں پیشگوئی۔ یہ وہ پیشگوئی ہے جو براہین احمدیہ کے ص ۵۵۶ اور ۵۵۷ پر درج ہے ۲۹) اور وہ یہ ہے۔ یعیسی انی متوفیک و رافعک التي وجاعل الذين اتبعوك فوق الذين كفروا الى يوم القيمة۔ میں اپنی چمکا ر دکھلاؤں گا اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھاؤں گا۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولوا العزم۔ یہ پیشگوئی لیکھرام کے حق میں تھی جو پوری ہوگئی اور تفصیل اس کی گذر چکی ہے۔ اور اس کا بقیہ اور نشان بھی آنے والے ہیں۔ اور اسی کے متعلق براہین احمدیہ کے ص ۵۶۰ اور ص ۵۱۰ میں یہ الہام ہے و یخوفونک من دونه۔ ائمة الكفر لا تخف انك انت الاعلى ينصرك الله في