شحنۂِ حق

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 398 of 548

شحنۂِ حق — Page 398

روحانی خزائن جلد ۲ ۴ ۵ ۴۵ نمبر نام آریہ ۳۸۴ کس الہام یا کشف کا گواہ ہے۔ شحنه حق امین الدین خان والد بزرگوار نواب علاؤ الدین خان والی ریاست لوہارو کی لڑکی میر ناصر نواب صاحب خسر اس عاجز کے بڑے بھائی کو بیاہی گئی ۔ ایسے بزرگوار خاندان سادات سے تعلق قرابت اس عاجز کو پیدا ہوا اور اس نکاح کے تمام ضروری مصارف تیاری مکان وغیرہ تک ایسی آسانی سے خدا تعالیٰ نے بہم پہنچائے کہ ایک ذرہ بھی فکر کرنا نہ پڑا۔ اور اب تک اسی اپنے وعدہ کو پورے کئے چلا جاتا ہے۔ چھٹی وہ پیشگوئی مندرجہ نمبر ایک جس کا کیسوں والا آر یہ گواہ ہے لالہ شرمیت بھی اس کے گواہوں میں داخل ہے۔ اب میں کہتا ہوں کہ اگر یہ تمام پیشگوئیاں جو لکھی گئی ہیں لالہ شرمت ان کو سچ نہیں سمجھتا اور سراسر افتر اخیال کرتا ہے تو اس پر معین فرض و سراسر واجب ہے کہ ایک عام جلسہ منعقد کر کے بدیں مضمون ہمارے سامنے قسم کھاوے کہ میں اپنے پر میشر کو حاضر و ناظر جان کر سچے دل سے اس کی سوگند کھاتا ہوں کہ ان الہامی پیشگوئیوں میں سے مجھے کسی کی خبر نہیں اور نہ مجھے کوئی بتلائی گئی اور نہ کوئی بات میرے روبرو پوری ہوئی اور اگر اس بیان میں میں نے جھوٹ بولا ہے تو اے پر میشر سرب شکتی مان مجھ پر اور میری اولا د پر کسی دکھ کی مار سے اپنی تنبیہ نازل کر۔ بشن داس بر همن بشن داس برہمن ولد ہیرا نند کو اس الہام سے خبر دی گئی تھی کہ آج ایک صاحب ولد ہیرا سنگھ عبداللہ خان نام کا ڈیرہ اسماعیل خان سے خط آنے والا ہے اور وہ کچھ روپیہ بھی بھیجے گا۔ چنانچہ یہ آریہ آزمائش کی غرض سے آپ ہی ڈاکخانہ میں گیا اور عبد اللہ خان اکسٹرا اسسٹنٹ کا خط لایا جو ڈیرہ اسماعیل خان سے آیا تھا جس کے ساتھ دس روپیہ بھی آئے تھے سو اسی طرز کی قسم سے بشن داس مذکور سے بھی دریافت ہونا چاہیے۔ اس شخص نے ہر نام داس آریہ ساکن بٹالہ کے رو برواس الہام کے دیکھنے کا اقرار بھی کیا تھا۔ بیج ناتھ برہمن بیج ناتھ برہمن ولد بھگت رام کو کشفی طور پر اطلاع دی گئی تھی کہ ایک برس کے عرصہ تک تجھ پر مصیبت نازل ہونے والی ہے اور کوئی خوشی کی تقریب بھی ہوگی۔ چنانچہ اس پیشگوئی پر اس کے دستخط کرائے گئے جواب تک موجود ہیں۔ پھر بعد ازاں ایک برس کے عرصہ میں اس کا باپ جوانی کی عمر میں ہی فوت ہو گیا ۔ اور اسی دن ان کی شادی کی تقریب بھی پیش تھی یعنی کسی کا بیاہ تھا۔ یہ پیشگوئی بھی حلفاً مگر اسی قسم کی حلف سے اس سے دریافت ہونی چاہیے۔ اس قدر الہامی پیشگوئیاں ہم نے بطور نمونہ لکھ دی ہیں اور باقی عین جلسہ کے وقت میں پیش کی جائیں گی اگر قادیان کے آریہ لوگ اپنی لاعلمی کی قسم کھا لیں گے تو پھر سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” ہیرانند “ہونا چاہیے۔(ناشر)